احکام وراثت

متروکہ مکان پر ورثاء کی اجازت سے ایک بیٹے کی خرچ کی ہوئی رقم کا حکم

فتوی نمبر :
91605
| تاریخ :
2026-02-02
معاملات / ترکات / احکام وراثت

متروکہ مکان پر ورثاء کی اجازت سے ایک بیٹے کی خرچ کی ہوئی رقم کا حکم

بخدمت
محترم مفتی صاحب
دارالافتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مؤدبانہ گزارش ہے کہ درج ذیل مسئلہ میں شرعی رہنمائی (فتویٰ) درکار ہے:
میرے والد مرحوم کے نام کراچی میں ایک پلاٹ تھا۔ والد صاحب کے انتقا ل کے بعد ورثاء میں میری والدہ، میں (بڑا بیٹا)، ایک چھوٹا بھائی اور ایک بہن موجود ہیں۔
مذکور پلاٹ پر موجود مکمل تعمیر میں نے اکیلے اپنی ذاتی رقم اور بینک لون سے کروائی، جس کی تفصیل یہ ہے:
کہ میں نے مختلف بینکوں سے کل 15,00,000 روپے قرض لیا،
جس میں سے 10,00,000 روپے ادا ہو چکے ہیں
اور 5,00,000 روپے بقایا ہیں۔
مزید یہ کہ میں نے سال 2002 میں اپنی ذاتی دکان 3,60,000 روپے میں فروخت کر کے اس رقم کو بھی اسی تعمیر میں لگا دیا۔
اس طرح میری براہِ راست مالی سرمایہ کاری کل 18,60,000 روپے بنتی ہے۔
پلاٹ پر موجود تیسرا (آخری) فلور جو ادھورا تھا، وہ میں نے خاندانی سونا فروخت کر کے تعمیر کروایا۔
عمارت میں اس وقت:
6 دکانیں
2 مکمل فلور
1 جزوی (ادھورا) تیسرا فلور شامل ہیں۔
اس پوری تعمیر میں کسی دوسرے وارث نے مالی طور پر کوئی حصہ نہیں ڈالا۔
اب جائیداد کی تقسیم کا مرحلہ ہے، جس میں اختلاف یہ ہے کہ آیا:
پوری عمارت وراثت میں شمار ہوگی
یا پہلے میری ذاتی سرمایہ کاری (رقم، قرض، سونا) الگ کی جائے گی، اور اس کے بعد باقی جائیداد شرعی وراثت کے مطابق تقسیم ہوگی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں سائل نے مذکور پلاٹ پر اگر والد مرحوم کی وفات کے بعد دیگر ورثاء کی اجازت و رضامندی سے سب کی رہائش کے لئے ذاتی رقم یا قرض وغیرہ لیکر یہ تعمیر کی ہو، تو ایسی صورت میں یہ تعمیر تمام ورثاء میں حسب حصص شرعیہ تقسیم ہوگی، مگر تقسیم سے پہلے ان تعمیرات پر سائل نے جو اخراجات کئے ہیں اس قدر رقم منہا کرکے سائل کو لوٹانی لازم ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تبیین الحقائق: قال رحمه الله (عمر دار زوجته بماله بإذنها فالعمارة لها، والنفقة دين عليها) لأن الملك لها، وقد صح أمرها بذلك فينتقل الفعل إليها فتكون كأنها هي التي عمرته فيبقى على ملكها، وهو غير متطوع في الإنفاق فيرجع عليها لصحة أمرها فصار كالمأمور بقضاء الدين قال رحمه الله (ولنفسه بلا إذنها فله) أي إذا عمره لنفسه من غير إذن المرأة كانت العمارة له لأن الآلة التي بنى بها ملكه فلا تخرج عن ملكه بالبناء من غير رضاه فيبقى على ملكه، ويكون غاصبا للعرصة، وشاغلا ملك غيره بملكه فيؤمر بالتفريغ إن طلبت زوجته ذلك قال رحمه الله (ولها بلا إذنها فالعمارة لها، وهو متطوع) أي إذا عمره لها بغير إذنها كانالبناء لها، وهو متطوع في البناء فلا يكون له الرجوع عليها به لأنه لا ولاية له في إيجاب ذلك عليها، وقد ملكته هي برضاه فكان متبرعا اھ(‌‌باب العقار المتنازع فيه لا يخرج من يد ذوي اليد، ج:6،ص:225،مط: المطبعة الكبرى الأميرية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91605کی تصدیق کریں
0     18
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =ایک بیوہ تین بیٹے دو بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات