آمدنی و مصارف

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ملنے والی رقم کا حکم

فتوی نمبر :
91534
| تاریخ :
2026-01-31
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ملنے والی رقم کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بعد از سلام عرض ہے کہ میں ایک عالمِ دین ہوں۔ میرے والد صاحب سرکاری ملازم تھے اور اس وقت پنشن حاصل کر رہے ہیں۔ میری دو بیٹیاں ہیں، جن میں سے ایک بیٹی معذور ہے اور دوسری ابھی نومولود ہے۔ میرا ایک چھوٹا سا ذاتی کاروبار ہے، جس سے آمدن مقرر نہیں؛ کبھی روزانہ ایک ہزار روپے، کبھی پانچ سو، کبھی دو ہزار اور کبھی اس سے کچھ زیادہ حاصل ہو جاتا ہے۔ اس کاروبار کو میں نے اپنی بیوی کے زیورات فروخت کر کے شروع کیا ہے۔ اس وقت مجھ پر تقریباً تین لاکھ روپے کا قرض بھی ہے میری بیوی حکومتِ پاکستان کے بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام سے امدادی رقم حاصل کر رہی ہے، اور اسی طرح میری معذور بیٹی کو بھی معذوری کے تحت ماہانہ رقم (تقریباً چار ہزار روپے) ملتی ہے۔ براہِ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں کہ میری بیوی کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم لینا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟ معذور بیٹی کو ملنے والی سرکاری امداد لینا جائز ہے یا نہیں؟ اگر کسی صورت میں یہ رقم ناجائز ہو تو اس کا شرعی حل کیا ہے آپ کی رہنمائی کا منتظر رہوں گا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ بینظیر انکم پروگرام کے تحت جو پیسے حکومت کی طرف سے دیےجاتے ہیں، وہ حکومت کی طرف سے زکوٰۃ کے علاوہ پیسوں کے ذریعہ غریب عوام کی مالی معاونت ہوتی ہے، اس لئے اگر سائل کی بیوی اور اس کے معذور بیٹی اس فنڈ کے لئے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ شرائط پر پوری اترتی ہو تو ان کے لئے پروگرام کے تحت ملنے والے پیسے لینا جائز اور درست ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البدائع: وكما لا يجوز صرف الزكاة إلى الغني لا يجوز صرف جميع الصدقات المفروضة والواجبة إليه كالعشور والكفارات والنذور وصدقة الفطر لعموم قوله تعالى {إنما الصدقات للفقراء} [التوبة: 60] وقول النبي صلى الله عليه وسلم «لا تحل الصدقة لغني» ولأن الصدقة مال تمكن فيه الخبث لكونه غسالة الناس لحصول الطهارة لهم به من الذنوب، ولا يجوز الانتفاع بالخبيث إلا عند الحاجة والحاجة للفقير لا للغني. وأما صدقة التطوع فيجوز صرفها إلى الغني؛ لأنها تجري مجرى الهبة الخ (کتاب الزکات، ج: 2، ص: 47، ط: سعید)۔
و فی النتف فی الفتاوی للسغدی :والثاني ان يقف الرجل وقفا ويقول وقفته على الارامل واليتامى او ابناء السبيل او الغارمين او العميان او المرضى او المسجونين فهو جائز ويكون وقفا على فقرائهم دون اغنيائهم.اھ(كتاب الوقف، الوقف الذي ينفرد به الفقراء، ج: 1،ص: 528، ط: مؤسسة الرسالة - بيروت)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91534کی تصدیق کریں
0     24
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • صدقہ کی چیز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات