احکام وراثت

دادا،دادی یا نانا،نانی کے ترکہ میں حقدار ہونے کی صورتیں

فتوی نمبر :
90206
| تاریخ :
2025-12-22
معاملات / ترکات / احکام وراثت

دادا،دادی یا نانا،نانی کے ترکہ میں حقدار ہونے کی صورتیں

السلام علیکم،محترم و مکرم ! سوال یہ ہیکہ ایک فیملی میں تین لڑکے اور پانچ لڑکیاں ہیں اور ان کے والدین کی جائیداد بھی ہے، والد فوت ہوا ،اس کے بعد ایک لڑکا فوت ہوا، کیا اس لڑکے کے بچوں کو والد اور والدہ دونوں کی جائیداد سے حصہ ہوگا یا صرف والد کی طرف سے ملے گا اور والدہ کی طرف سے نہیں ہوگا ؟نیز واضح رہے کہ والدہ فوت شدہ لڑکے کے بعد فوت ہوچکی ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ جواولاد والدین کے انتقال کے بعدتقسیم میراث سے قبل انتقال کرجائے،ان کی اولاداپنےدادا،دادی یا نانا ،نانی کےانتقال پراپنے والدین کے توسط سےان کے ترکہ میں شرعاًحصہ داربنتی ہےاورجواولاداپنے والدین کی زندگی میں انتقال کرجائے توان کی اولاداپنے دادا،دادی یا نانا،نانی کے ترکہ میں حقدارنہیں ہوتی ہے،چنانچہ صورتِ مسئولہ میں مرحوم بیٹے کا انتقال چونکہ اپنے والد کے انتقال کے بعد تقسیمِ میراث سے پہلے ہواہے، لہذا مرحوم بیٹے کی اولاد اور بیوہ مرحوم والد کے ترکہ میں اپنے شرعی حصہ کے بقدر وارث ہونگے، تاہم چونکہ مرحوم بیٹے کا انتقال والدہ مرحومہ کے انتقال سے قبل ہوچکاتھا،چنانچہ ان کی بیوہ اوربچے مرحومہ والدہ کے وارث نہیں بنیں گے ۔
جبکہ ترکہ کی تقسیم کا طریقہ کارمعلوم کرنا ہو توورثاء کی مکمل تفصیل لکھ کرسوال دوبارہ ارسال کردیں،ان شاء اللہ غور وخوض کے بعد حکمِ شرعی سے آگاہ کردیاجائیگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدرالمختار: هی علم بأصول من فقه و حساب تعرف حق كل من التركة، الخ
وفی ردالمحتار: تحت (قولہ: هی علم بأصول إلخ) أی قواعد و ضوابط(إلی قولہ) و شروطه: ثلاثة: موت مورث حقيقة، أو حكما كمفقود، أو تقديرا كجنين فيه غرة، و وجود وارثه عند موته حيا حقيقة أو تقديرا كالحمل، الخ (كتاب الفرائض، ج 6، ص 757، ط: ایچ ایم سعید)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبداللہ اسد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90206کی تصدیق کریں
0     98
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =ایک بیوہ تین بیٹے دو بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات