میری عمر 24 سال ہے۔ شادی کے لیے وظیفہ بتادیں
شادی بیاں کے معاملات اور مناسب رشتہ کا بر وقت مل جانا من جانب اللہ ہوتا ہے،جو مقرر وقت پر ہی انجام پاتے ہیں اس لئےایسے امور سے متعلق فرائض کے اہتمام کے ساتھ مسنون اعمال اور دعاؤں کابھی خوب اہتمام چاہیئےکہ اللہ رب العزت کی جانب سے ہمارے حق میں بہتر فیصلہ ہو،لہذا سائلہ کو چاہیئے کہ فرائض کی ادائیگی اور گناہوں سے اجتناب کے ساتھ ساتھ "سورۃ طٰہٰ"کی آیت نمبر(131/132) وَلَا تَمُدَّنَّ عَيۡنَيۡكَ إِلَىٰ مَا مَتَّعۡنَا بِهِۦٓ أَزۡوَٰجٗا مِّنۡهُمۡ زَهۡرَةَ ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَا لِنَفۡتِنَهُمۡ فِيهِۚ وَرِزۡقُ رَبِّكَ خَيۡرٞ وَأَبۡقَىٰ 131 وَأۡمُرۡ أَهۡلَكَ بِٱلصَّلَوٰةِ وَٱصۡطَبِرۡ عَلَيۡهَاۖ لَا نَسۡـَٔلُكَ رِزۡقٗاۖ نَّحۡنُ نَرۡزُقُكَۗ وَٱلۡعَٰقِبَةُ لِلتَّقۡوَىٰ 132کو لکھ کربازو پر باندھے،ان شاءاللہ امید ہے کہ جلد ہی کوئی مناسب رشتہ مل جائے۔
اعمال قرآنی لحکیم الامت اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ(ص:87)