آمدنی و مصارف

فلپ آپشن کمپنی میں ٹریڈنگ کا حکم

فتوی نمبر :
89755
| تاریخ :
2025-12-08
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

فلپ آپشن کمپنی میں ٹریڈنگ کا حکم

السلام علیکم!کمپنی کا نام”Phillip option “ ہے۔جس میں online tradingکےلئے کوئی آدمی بذریعہ whats app لنک بھیجتا ہے ۔ نفع میں کمیشن اس بھیجنے والے کو بھی ملتا ہے۔ کمپنی کی تفصیل نہیں ہے۔ کمپنی کا Whats app number +601172506246. 7- اس پر جو آدمی آپ Add کرتے ہیں، اس کے متعلق پیغام بھیجا جاتا ہے۔ Online Trading کرنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ دن کو کسی وقت وہ Whats app پر پیغام بھیجتے ہیں کہ آج کس چیز پر Trading کرنا ہے، مثال کے طور پر Gold,Silver,cryptocurrency, New York Oil ,Brass, Platinum, pladdium وغیرہ۔ رات کے 11 سے 1 بجے کے درمیان 10سے 15یا 20 منٹ کی trading کرنا ہوتا ہے ۔ مثال کے طور پر میں نے گولڈ پر trade کیا ، buy up پندرہ منٹ لگایا ، اس کے فوراً بعد اس کا نفع یا نقصان 10/15/20 منٹ کے اندر آجاتا ہے۔ قبضے میں کوئی چیز نہیں ہوتی، بس نفع یا نقصان اسی 10 / 15 منٹ میں آجاتا ہے۔ نفع یا نقصان 1 سے 3 فیصد تک آ جاتا ہے، رقم نکلوا سکتے ہیں۔ 40 گھنٹے کے اندر رقم آ جاتی ہے ۔ اگر یہ ہماری رقم ہمیں نہ دیں، ہم ان کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کر سکتے، کیونکہ ان کی مزید تفصیلات ہمارے پاس نہیں ہے۔ اب تک جو نفع حاصل ہو چکا ہے کیا وہ مالک کے لیے جائز ہے؟ نیا فتوی درکار ہے۔ مہربانی فرما کر رہنمائی فرمائیں والسلام

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل نے مذکورہ کمپنی کے ذریعے کی جانے والی آن لائن ٹریڈنگ کاجوطریقہ کارذکرکیاہے، وہ شرعاً جائزنہیں؛ کیونکہ اس میں کسی چیز کی حقیقی خرید و فروخت نہیں ہوتی ، بلکہ مختصر وقت میں نفع و نقصان کا فیصلہ محض اندازے پر ہوتاہے،جوغرراور قمار (جوا)کے مشابہ ہے۔ نیز کمپنی کی قانونی حیثیت بھی غیرواضح اورمشکوک ہے،لہٰذا اس قسم کی ٹریڈنگ میں شرکت سےگریزکرناچاہیے۔اب تک جورقم حاصل ہوئی ہواس میں سےاصل سرمایہ کی بقدررقم رکھنے کے بعدباقی رقم بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی القرآن المجید:(یٰأیؔھا الذین آمنوا إنما الخمر و المیسر و الأنصاب و الأزلام رجس من عمل الشیطٰن فاجتنبوہ لعلکم تفلحون) الآیۃ۔ (سورۃ المائدۃ، آیت نمبر: 90)۔
و فی أحکام القرآن للجصاص: قال اللہ تعالیٰ (إنما الخمر و المیسر و الأنصاب و الأزلام رجس من عمل الشیطٰن فاجتنبوہ) (إلی قولہ) و أما المیسر فقد روی عن علی أنہ قال الشطرنج من المیسر و قال عثمان و جماعۃ من الصحابۃ و التابعین النرد و قال قوم من أھل العلم القمار کلہ من المیسر و أصلہ من تیسیر أمر الجزور بالاجتماع علی القمار فیہ و ھو السھام التی یجیلونھا فمن خرج سھمہ استحق منہ ما توجبہ علامۃ السھم فربما أخفق بعضھم حتی لا یحظی بشئ و ینجح البعض فیحظی بسھم الوافر و حقیقتہ تملیک المال علی المخاطرۃ۔ و ھو أصل فی بطلان عقود التملیکات الواقعۃ علی الاخطار کالھبات و الصدقات و عقود البیاعات و نحوھا إذا علقت علی الاخطار بأن یقول قد بعتک إذا قدم زید و وھبتہ لک إذا خرج عمرو لأن معن إیسار الجزور أن یقول من خرج سھمہ استحق من الجزور کذا فکان استحقاقہ لذالک السھم منہ معلقا علی الخطر (إلی قولہ) (رجس من عمل الشیطان) فإن الرجس ھو الذی یلزم اجتنابہ إما لنجاستہ و إما لقبح ما یفعل بہ من عبادۃ أو تعظیم (إلی قولہ) و إنما قال تعالیٰ (من عمل الشیطان) لأنہ یدعو إلیہ و یأمر بہ فأکد بذالک أیضا حکم تحریمھا إذ کان الشیطان لا یأمر إلا بالمعاصی و القبائح و المحرمات (إلی قولہ) قولہ تعالیٰ (إنما یرید الشیطان أن یوقع بینکم العداوۃ و البغضاء فی الخمر و المیسر) الآیۃ فإنما یرید بہ ما یدعو الشیطان إلیہ و یزینہ من شرب الخمر (إلی قولہ) فیؤدی ذالک إلی العداوۃ و البغضاء و کذالک القمار یؤدی إلی ذالک قال قتادۃ کان الرجل یقامر فی مالہ و أھلہ فیقمر و یبقی حزینا سلیبا فیکسبہ ذالک العداوۃ و البغضاء إلخ۔ (باب تحریم الخمر، ج 2، ص 461۔466، ط: سہیل أکیڈمی)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالروف نواز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89755کی تصدیق کریں
0     277
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • صدقہ کی چیز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات