احکام وراثت

دادا کے ترکہ میں یتیم پوتے کے حصہ کا حکم

فتوی نمبر :
89050
| تاریخ :
2025-11-22
معاملات / ترکات / احکام وراثت

دادا کے ترکہ میں یتیم پوتے کے حصہ کا حکم

دادی کی وفات کے بعد اُن کی میراث کا کیا حکم ہے، جبکہ دادی کا بیٹا (میرے والد) دادی سے آٹھ سال پہلے وفات پا چکے تھے؟ کیا ایسی صورت میں بیٹے کی اولاد کو بھی حصہ ملے گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جس بیٹے یا بیٹی کا انتقال اپنے والد یا والدہ کے انتقال سے پہلے ہو جائے تو شرعاً اس کی اولاد اپنے دادا دادی یا نانا نانی کی میراث میں قریبی ورثاء کی موجودگی میں مستحق نہیں ہوتی، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں چونکہ سائل کے والد کا انتقال اپنی والدہ مرحومہ کی حیات میں ہو گیا تھا، لہٰذا سائل اور اس کے دیگر بھائی بہن والد کے توسط سے دادی مرحومہ کے ترکہ میں حصہ دار نہ ہوں گے، البتہ اگر سائل کے تایا یا چچا میں سے کوئی بھی موجود نہ ہو بلکہ صرف پھوپھی موجود ہو تو ایسی صورت میں پوتوں کو بھی دادی مرحومہ کے ترکہ میں سے شرعی حصہ ملے گا، جو کہ بوقتِ ضرورت ورثا کی مکمل تفصیل لکھ کر حکمِ شرعی معلوم کر لیا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی المبسوط للسرخسی: و انما تحقق الوجوب لہ عند الموت و لان المانع صفۃ الوراثۃ و لا یعرف ذالک الا عند الموت لان صفۃ الوراثۃ لا تکون الا بعد بقاء الوارث حیا بعد موت المورث الخ ( باب الوصیۃ للمورث الخ، ج 27، ص 176، ط : اسلامیۃ )۔
وفی الشامیۃ: و شروطہ ثلاثۃ : موت مورث حقیقۃ او حکما کمفقود او تقدیرا کجنین فیہ غرۃ و وجود وارثہ عند موتہ حیا حقیقۃ او تقدیرا کالحمل و العلم بجھۃ إرثہ الخ ( کتاب الفرائض، ج 6، ص 757، ط: ایچ ایم سعید )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قمچی بیک ساقی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89050کی تصدیق کریں
0     5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات