احکام وراثت

حکومتی فنڈمیں وراثت کا حکم

فتوی نمبر :
88983
| تاریخ :
2025-11-19
معاملات / ترکات / احکام وراثت

حکومتی فنڈمیں وراثت کا حکم

بخدمت جناب مفتیانِ کرام السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ! محترم گزارش ہے کہ میرا بیٹا غنی رحمان جو کینسر ے مرض میں مبتلا تھااور علاج کے دوران انتقال کر گیا،غنی رحمان مرحوم کو علاج کے دوران ہمیں کچھ لوگوں سے رقم ادھار لینی پڑی،علاج کے سلسلے میں،لیکن افسوس کہ وہ اس دارِ فانی سے رخصت ہو گیا،اب آپ حضرات سے رہنمائی چاہیئے کہ میرے بیٹے کا کمپنی میں انشورنس تھا، جو کہ ہمیں ملا،اس میں سے کچھ رقم یعنی چار لاکھ روپے ہم نے ادھار دیا،ان لوگوں کو جن سے علاج کے دوران لیا تھا اور ایک لاکھ روپے اس کی بیوی ہم سے لے گئی، جو کہ میرے بیٹے کے انتقال کے تین دن بعد چلی گئی تھی، عدت پورا کیے بغیراور اپنے کمرے کا سارا سامان بھی اپنے ساتھ لے گئی تھی،اب ہم پر ابھی بھی ادھار باقی ہے، میرے بیٹے کا کمپنی میں گریجویٹی باقی ہے، جو کہ ہمیں اب ملنا ہے،تو سوال میرا یہ ہے کہ گریجویٹی کی جو رقم ملنی ہے،اس میں بیوی کا حق ہے؟اگر ہے تو کتنا ؟مرحوم غنی رحمان کے کوئی اولاد نہیں تھی،اب آپ حضرات سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس معاملے پر شرعی رہنمائی فرمائیں۔والسلام
نوٹ:مرحوم کے ورثاء میں والدین اور بیوہ موجود ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ گریجویٹی کے نام سے ملنے والی رقم شرعاً مرحوم کا ترکہ نہیں، بلکہ یہ ادارہ کی طرف سے مرحوم کے زیرِ کفالت افراد کے ساتھ تعاون اور تبرع ہے،لہذا یہ رقم اگر بغیر کسی تعیین کے دی جائے ،تو مرحوم کے تمام ورثاء اسمیں برابر کے شریک ہونگے،چنانچہ اس صورت میں مرحوم کی بیوہ کو گریجویٹی کی رقم سے حصہ ملے گا، اور اگر ادارہ اپنے ضابطہ کے مطابق مرحوم کے ورثاء میں کسی ایک کو نامزد کردے، تو اس رقم کا وہی حقدار ہوگا،دیگر ورثاء کااسمیں کوئی حق نہ ہوگا۔
اس کے بعد واضح ہو کہ سائل کے بیٹے مرحوم کا ترکہ اس کے موجود ورثاء میں اصولِ میراث کے مطابق اس طرح تقسیم ہو گا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال اپنی ملکیت میں جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائداد سونا ، چاندی، زیورات ، نقد رقم اور ہر قسم کا سامان چھوڑا ہو ، وہ سب مرحوم کا ترکہ ہے۔اس میں سے سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، البتہ اگر کسی اور نے تبرعاً یہ مصارف ادا کئے ہوں، تو اب یہ ترکہ سے منھا نہ ہوں گے، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کچھ قرض حق مہر واجب الادا ہو تو وہ ادا کریں،اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3) کی حد تک اس پر عمل کریں ، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے، اس کے کل چار ( 4) حصے بنائے جائیں،جن میں سے بیوہ کو ایک ( 1)،والدہ کو ایک (1)اور والد کو دو ( 2) حصے دئے جائیں۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی: وَلَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ إِنْ لَمْ يَكُنْ لَكُمْ وَلَدٌ فَإِنْ كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُمْ مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ الایۃ ( سورۃ النساء،آیت نمبر 12)۔
وفی شرح المجلۃ الاحکام: ( كما تكون أعيان المتوفى المتروكة مشتركة بين وارثيه
على حسب حصصهم كذلك يكون الدين الذي له في ذمة آخر مشتركا بين وارثيه على حسب حصصهم ) كما تكون أعيان المتوفى المتروكة مشتركة بين - وارثيه , على حسب حصصهم الإرثية بموجب علم الفرائض الخ ( کتاب الشرکۃ،الفصل الثالث فی الدیون المشترکۃ،ج 3،ص 54،المادۃ 1092،ط: دار الكتب العلمية)۔
و فی تکملۃ رد المختار : الارث جبری لا یسقط بالاسقاط الخ ( کتاب الدعوی، باب التحالف، فصل فی دفع الدعاوی ، ج 7، ص 505، ط : سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مراد علی نمیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88983کی تصدیق کریں
0     13
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات