احکام وراثت

بھائیوں کی موجودگی میں مرحوم کے بھتیجے میراث میں حصہ دار ہونگے؟

فتوی نمبر :
88827
| تاریخ :
2025-11-15
معاملات / ترکات / احکام وراثت

بھائیوں کی موجودگی میں مرحوم کے بھتیجے میراث میں حصہ دار ہونگے؟

میرا بڑا بھائی۔۔۔ جولائی 2025 میں فوت ہوگیا ہے، رشتہ داروں میں ایک بیوہ ، تین زندہ اور دو پہلے سے متوفی بھائی جن کی اولاد زندہ ہے ،چوڑے ہیں ،والدین میں کوئی زندہ نہیں ۔ ان میں کون اور کتنے فیصد کے حصہ دار بنیں گے؟ والسلام۔
نوٹ: سائل نے فون پر وضاحت کی کہ دوبھائیوں کی وفات مرحوم سے دس گیارہ سال پہلے ہوگئی تھی، بڑے بھائی کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں جبکہ دوسرے بھائی کی ایک ہی بیٹی تھی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جس وارث کا انتقال مورث کے انتقال سے پہلے ہو جائے،تو شرعاً ان کی اولاد کااپنے والد کے توسط سے مورث کے ترکہ میں حصہ نہیں ہوتا،البتہ اگر دیگر ورثاء اپنی مرضی و رضامندی سے ان کو ترکہ میں سے کچھ دینا چاہیں ،تو ان کو اختیار ہےاور ایسا کرنا افضل و بہتر بھی ہے، لہذا سائل کے جن بھائیوں کا انتقال مرحوم ۔۔۔۔سے پہلے ہوا ہے،تو ان کی اولاد کا مرحوم ۔۔۔کے ترکہ میں کوئی حصہ نہیں بلکہ اس کا ترکہ مرحوم کی بیوہ اور دیگر بھائیوں میں تقسیم ہوگا جس کی تفصیل ذیل میں آرہی ہے۔
کما فی رد المحتار: وأركانه ثلاثة: وارث ومورث وموروث. وشروطه: ثلاثة: موت مورث حقيقة، أو حكما كمفقود، أو تقديرا كجنين فيه غرة ووجود وارثه عند موته حيا حقيقة أو تقديرا كالحمل الخ ( کتاب الفرائض، ج: 6، ص: 758، ط: سعید )۔
و فی ھامش مجمع الانھر: وشروطہ ثلاثۃ: موت مورث حقیقۃ او حکماً کمفقود او تقدیراً کجنین فیہ غرۃ و وجود وارثہ عند موتہ حیاً حقیقۃً او تقدیراً الخ ( کتاب الفرائض، ج: 2، ص: 745، ط: دار احیاء التراث العربی )۔
اس کےبعد واضح ہو کہ سائل کا مرحوم بھائی کا ترکہ اس کے موجودہ ورثاء میں اصول میراث کے مطابق اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال اپنی ملکیت میں جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد سونا ،چاندی ، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو ساز و سامان چھوڑا ہے، وہ سب مرحوم کا ترکہ ہے۔ اس میں سے سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کچھ قرض یا بیوہ کا حق مہر واجب الادا ہو تو وہ ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی ( 3/1) کی حد تک اس پر عمل کریں ، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے ، اس کے کل چار (4)حصے بنائے جائے ، جن میں سے مرحوم کی بیوہ کو ایک (1) حصہ ،مرحوم کے موجود بھائیوں میں سے ہر ایک کو بھی ایک ایک( 1) حصہ دیا جائے ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قائرات تبیک عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88827کی تصدیق کریں
0     148
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات