احکام وراثت

ترکہ جلد تقسیم کرنا چاہیئے یا تاخیر بھی کی جاسکتی ہے؟

فتوی نمبر :
88551
| تاریخ :
2025-11-03
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ جلد تقسیم کرنا چاہیئے یا تاخیر بھی کی جاسکتی ہے؟

محترم مفتی صاحب !السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ، مجھے وراثت کے معاملے میں شرعی رہنمائی درکار ہے۔ نیچے پوری صور ت حال اور چند سوالات عرض ہیں، صور تِ حال یہ ہے کہ میرے داداکے انتقال کے بعد ان کے ترکے میں ایک گھر اور ایک دکان شامل ہے۔ دادا کی وفات کے بعد سے اب تک وہی گھر اور دکان سب کے مشترکہ استعمال میں ہیں، ہم سب ایک جوائنٹ فیملی کی صورت میں رہ رہے ہیں۔ داداکے چار بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں، سب شادی شدہ ہیں اور سب کے بچے ہیں۔ جو گھر ہے، اس میں چاروں بھائی اپنے اپنے اہلِ خانہ کےساتھ ایک ہی جگہ رہتے ہیں۔دکان پر بھی چاروں رہتے ہیں،ا سی سے گھر کا خرچ چلتا ہے،گھر اور دکان دونوں کی دیکھ بھال بڑے بھائی کے ذمے ہیں،بھائی مل کر کام کرتے ہیں ۔ تینوں بہنیں اپنی شادی شدہ زندگی گزار رہی ہیں اور الگ گھروں میں رہتی ہیں۔ تینوں بہنوں نے فی الحال اپنے حصے کا مطالبہ نہیں کیا، اوران کے بقول انہیں اس وقت اپنے حصے میں سے کچھ نہیں چاہیے۔
سوالات ۔کیا سب کے حصے جلد از جلد اداکر دینا شرعاً لازم یامستحب ہے یا جب تک سب باہمی رضامندی سے ساتھ رہنا چاہیں تب تک اسی حالت کو برقرار رکھنا زیادہ مناسب ہوگا؟ ۔ اگر وراثت تقسیم کی جائے تو گھر اور دکان فروخت کرنی پڑے گی، جس کی رقم سے سب کے لیے الگ الگ گھر یا کاروبار شروع کرنامشکل ہوگا ،ایسی صورت میں شرعاً کیا حکم ہے؟ ۔ اگر آگے چل کر ذمہ داریوں یا آمدنی کے بٹوارے پر اختلاف یا جھگڑے کا اندیشہ ہوتو ایسی صورت میں کیا کرنا بہترہے؟ ۔ اور اگر آپس میں کوئی اختلاف یا فسادکا خدشہ نہ ہوتو کیا پھر بھی سب کو الگ الگ حصہ دے دینا بہتر ہے،یا اسی طرح ساتھ رہنا زیادہ مناسب ہے؟ براہِ کرم ان تمام باتوں میں شرعی طور پر درست اور بہتر راستہ بتائیں، تاکہ سب کے حقوق بھی قائم رہیں اور آئندہ کسی قسم کے اختلاف سے بچا جا سکے۔ جزاکم اللہ ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ وراثت کی تقسیم جتنی جلدی ممکن ہو ، اتنی جلدی تقسیم کرکے اس فریضہ سے سبکدوشی کی فکر کرنی چاہیئے ،تاکہ بعد میں کسی قسم کی بدمزگی ، آپس کے اختلافات ، لڑائی جھگڑے اور کسی کی حق تلفی کی نوبت نہ آئے،
تاہم اگر تمام ورثاء عاقل بالغ ہوں اور سب باہمی رضامندی سےاس بات پرمتفق ہوں کہ مرحوم کاترکہ فی الحال تقسیم نہ کیاجائے توایسی صورت میں تاخیر کی بھی گنجائش ہے اورایساکرنےسےاگرچہ وہ گناہ گار بھی نہ ہوں گے، مگر یہ رضامندی ہر وقت قابلِ رجوع رہے گی، چنانچہ اگرکوئی وارث تقسیمِ جائیداد کا یا اپنے حق کا مطالبہ کرے تواس کی بات مانتے ہوئے جائیدادمیں سے اس وارث کا شرعی حق دینا دیگر ورثاء پر لازم ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الفتاوى الهندية: وأما سببها فطلب الشركاء أو بعضهم الانتفاع بملكه على وجه الخصوص كذا في التبيين الخ(بیان کیفیۃ القسمۃ،ج:5،ص:204،ط:ماجدیۃ)۔
وفی الدر المختار: (و قسم) المال المشترك (بطلب أحدهم إن انتفع كل) بحصته (بعد القسمة و بطلب ذي الكثير إن لم ينتفع الآخر لقلة حصته) و في الخانية : يقسم بطلب كل و عليه الفتوى ، لكن المتون على الأول فعليها العول (و إن تضرر الكل لم يقسم إلا برضاهم) لئلا يعود على موضوعه بالنقض الخ(کتاب القسمۃ،ج:6،ص:260،ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد شاہ کریم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88551کی تصدیق کریں
0     361
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات