احکام وراثت

باپ کی زندگی میں فوت ہونے والی بیٹی کی اولاد کی وراثت کا حکم

فتوی نمبر :
88401
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

باپ کی زندگی میں فوت ہونے والی بیٹی کی اولاد کی وراثت کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مفتی صاحب! ایک مسئلہ ہے وراثت کا ،اس کی وضاحت فرما دیں، زید اور اس کی بیوی وفات پا چکے ہیں، جس کی اولاد میں تین بیٹیاں اور چار بیٹے شامل ہیں ، جن میں سے ایک بیٹی زید (والد ) سے پہلے ہی وفات پا چکی ہے ،وراثت میں مکان، جائیداد کے علاوہ سونے کی چوڑیاں اور کنگن بھی ہیں، ایک بیٹے کو دوران حیات والدہ نے دو چوڑیاں دے دی تھیں،جبکہ ایک بیٹا ذہنی مریض ہے ،جس کو بڑا بھائی سنبھال رہا ہے ،اب وراثت کی تقسیم میں بھائی کہتا ہے کہ زیورات میں اس بہن کا حصہ شرعی لحاظ سے نہیں ہو گا جو فوت ہو چکی، جبکہ زمین و جائیداد میں حصہ دیا جائے گا، دوسری بات جو ذہنی مریض ہے ،اس کا سارا حصہ بھی بڑے بھائی کا ہے، جس نے اسے گھر میں رکھا ہوا ہے،براہِ کرم اس مسئلے کی وضاحت فرما دیں ،خصوصاًاس بات کی کہ آیا اولاد کا والدین سے پہلے فوت ہونے کی صورت میں اس کے بچوں کو ماں کا حصہ نہیں دیا جائے گا کیا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جس بیٹے یا بیٹی کا انتقال والدین کی زندگی میں ہو جائے شرعا ًان کا والد کی میراث میں کوئی حصہ نہیں بنتا ،لہذا صورتِ مسئولہ میں جس بیٹی کا انتقال والدین کی زندگی میں ہوا ہے، اس بیٹی یا اس کی اولاد کا ان کے والدین مرحومین کے ترکہ ( زیورات زمین و غیرہ)میں شرعاً کوئی حصہ نہیں ، البتہ اگر دیگر ورثاء اپنی رضامندی سے انہیں کچھ دینا چاہیں ،تو ان کو اس کامکمل اختیار ہے، جبکہ والدین مرحومین کا جو بیٹا ذہنی مریض ہے دیگر اولاد کی طرح وہ بھی شرعاً والدین مرحومین کے ترکہ میں حصہ دار ہے ، کسی بھائی یا بہن کے لیے ان کو ملنے والا حصہ اپنے ذاتی استعمال میں لانا شرعاً جائز نہیں ، تاہم چونکہ و ہ ذہنی معذور ہے ،اور خود اپنے مال میں تصرف کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا ،اس لیے اگر وہ بڑے بھائی کی پرورش میں ہو اور بڑا بھائی امانت دار و دیانت دار ہو ،تو اس کا حصہ بڑے بھائی کے حوالے کیا جائے جو کہ اس کی ضروری اخراجات ( کھانے پینے وغیرہ ) میں خرچ کیا جائے گا، جبکہ والدہ مرحومہ نے اپنی زندگی میں جس بیٹے کو دو عدد چوڑیاں دی ہیں ،وہ اگر والدہ کی ملکیت تھیں ،اور انہوں نے باقاعدہ مالکانہ قبضہ اور تصرف کے ساتھ اپنے بیٹے کو یہ چوڑیاں دی ہو ں ،تو یہ اسی بیٹے کی ملکیت شمار ہوں گی ، اس میں اب دیگر بہن بھائیوں کا شرعاً حصہ نہ ہو گا۔
اس کے بعد واضح ہو کہ والدین مرحومین کا ترکہ اس کے موجود ورثاء میں اصول ِ میراث کے مطابق اس طرح تقسیم ہو گا کہ مرحومین نے بوقتِ انتقال اپنی ملکیت میں جو کچھ مال و جائیداد ، سونا ، چاندی ، زیورات نقد رقم اور ہر قسم کا سامان چھورا ہے ، وہ سب مرحومین کا ترکہ ہے اس میں سب سے پہلے مرحومین کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومین کے ذمہ کوئی قرض واجب الأدا ہو تو اس کی ادائیگی کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومین نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی ( 1/3) کی حد تک اس پر عمل کریں ،اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل دس (10)حصے بنائے جائیں ، جن میں سے مرحومین کے بیٹوں میں سے ہر ایک بیٹے کو دو دو (2) حصے اور بیٹیوں میں سے ہر ایک کو ایک ایک (1) حصہ دیا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الشامیۃ: و شروطہ ثلاثۃ موت مورث حقیقۃ أو حکما کمفقود أو تقدیرا کجنین فیہ غرۃ و وجود وارثہ عند موتہ حیا حقیقۃ أو تقدیرا کلحمل و العلم بجھۃ إرثہ الخ ( کتاب الفرائض، ج: 6، ص:758، ط: سعید )۔
و فی الھندیۃ: لیس لہ حق الرجوع بعد التسلیم فی ذی الرحم المحرم الخ (الباب الخامس الرجوع فی الھبۃ ج 4 ، ص 386 ، ط ماجدیۃ )۔
و فی شرح المجلۃ: تنعقد الھبۃ بالإیجاب و القبول و تتم بالقبض الخ ( الباب الأول ج 3، ص 344، ط مکتبۃ اسلامیۃ کوئٹہ )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محسن نثار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88401کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 4
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات