احکام وراثت

ترکہ کی نقد رقم کی تقسیم

فتوی نمبر :
88197
| تاریخ :
2025-10-21
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی نقد رقم کی تقسیم

السلام علیکم ! میرا نام مسماۃ۔۔۔ہے، میرے والد کا نام ۔۔۔ہے، ہم چار بہنیں ہیں ،جس میں دو کی وفات ہوگئی ہے، دو حیات ہیں،مئی2013 میں میری ایک بہن کی وفات ہوئی، انکی دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں، جنوری 2018 میں میرے والد صاحب کی وفات ہوئی، مئی 2019 میں میری ایک اور بہن کی وفات ہوئی انکی ایک بیٹی اور دو بیٹے ہیں، ستمبر 2019 میں میری والدہ کی وفات ہوئی،والدہ کے والدین فوت ہوچکے ہیں،جبکہ والدہ کے ورثاء میں مذکورہ بیٹیوں سمیت دو بھائی اور تین بہنیں شامل ہیں، والدہ نے اپنے زیورات وغیرہ بیچ کر ایک مکان خریدا تھا،اور وہ ہی اس کی آخر تک مالک تھی،لیکن والدہ نے اس کووالد کی ملکیت میں دیے بغیر محض اس کے نام کیاتھا، اب وہ مکان فروخت ہو چکاہے، اس کی دو منزلہ تعمیر میں سات لاکھ بطور قرضہ لیا اس رقم کی ادائیگی کے بعد باقی تیس لاکھ روپے بچتے ہیں ،جس کی تقسیم درکار ہیں ، تقسیم کس طرح ہوگی ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ والد ین کی حیات میں اگر کسی اولاد کا انتقال ہوجائے ، تو اس کےورثاء کامرحوم کے والدین کے قریبی ورثاء (مثلاً بیٹوں،بھائیوں) کی موجودگی میں ان کے ترکہ میں شرعاً کوئی حصہ نہیں ہوتااور نہ ہی وہ اس کا مطالبہ کرسکتے ہیں ، لہذا صورتِ مسئولہ میں مذکورفروخت شدہ مکان اگر واقعۃً سائلہ کےوالدہ نے اپنے زیورات وغیرہ بیچ کراسے خریدنے کے بعد اپنے شوہر کے فقط نام کیا ہو، باقاعدہ مالکانہ قبضہ کے ساتھ ان کے حوالہ نہ کیا ہوتو ایسی صورت میں مذکور گھر مرحومہ کی ملکیت تھی، اور اب فروخت ہونے کی صورت میں اس کی رقم سائلہ کی والدہ کا ترکہ ہی شمار ہوکراس کی وفات کے وقت موجود ورثاء میں اصول میراث کے مطابق ( جس کی تفصیل ذیل میں آرہی ہے) تقسیم ہوگی، اور والدہ کی حیات میں انتقال کرنے والے دونوں بیٹیوں کی اولاد (سائلہ کے بھانجے،بھانجیاں) اپنی اپنی والدۂ مرحومہ کے توسط سے اپنے نانی کے ترکہ میں حصۂ شرعیہ کے حقدار نہیں اور نہ ہی وہ اس کا مطالبہ کرسکتے ہیں،البتہ اگر سائلہ یا دیگر ورثاء اپنی مرضی سے بطورِ تعاون اور ان کی دل جوئی کی خاطر انہیں کچھ دینا چاہیں، تو انہیں اس کا بھی اختیار ہے،اور یہ ان کی طرف سے تبرع و احسان شمار ہوگا،مگر ایسا کرنا ان پر لازم نہیں۔
اس کےبعد واضح ہو کہ سائلہ کے والدۂ مرحومہ کے ترکہ میں سے حقوقِ متقدمہ علی المیراث (کفن دفن کے متوسط مصارف، واجب الأداء قرض اور اگرکوئی جائز وصیت کی ہو تو ایک تہائی ((1/3 کی حد تک وصیت پر عمل کرنے) کے بعد اگر مرحومہ کا ترکہ فقط تیس لاکھ (3000000)روپے ہی بچتاہو، اور مرحومہ کے ورثاء بھی یہی ہوں ، اس کے علاوہ کوئی اور وارث موجود نہ ہو، تو سوال میں ذکر کردہ رقم میں سے مرحومہ کی دونوں بیٹیوں میں سے ہر ایک دس لاکھ (1000000)روپے، اور مرحومہ کےدونوں بھائیوں میں سے ہر ایک کو دو لاکھ پچاسی ہزارسات سو چودہ (285714) روپے، جبکہ مرحومہ کےتینوں بہنوں میں سے ہر ایک کو ایک لاکھ بیالیس ہزارآٹھ ستاؤن (142857) روپے دیے جائیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البحر الرائق: وأما بیان الوقت الذی یجری فیہ الإرث فنقول ھذا فصل اختلف المشائخ فیہ قال مشائخ العراق الارث یثبت فی آخر جزء من أجزاء حیاۃ المورث وقال مشائخ بلخ الارث یثبت بعد موت المورث إلخ(کتاب الفرایض، ج: 8، ص: 488، ط: ماجدیۃ )۔
وفی السراجی فی المیراث: العصبات النسبیۃ ثلاثۃ: عصبۃ بنفسہ، وعصبۃ بغیرہ وعصبۃ مع غیرہ، أما العصبۃ بنفسہ فکل ذکر لاتدخل فی نسبتہ إلی المیت أنثی وھم أربعۃ أصناف: جزء المیت، وأصلہ وجزء أبیہ وجزء جدہ الأقرب فالأقرب إلخ(باب العصبات، ص: 53۔54، ط: البشری)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمر فاروق شیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88197کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 4
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات