احکام وراثت

دادا کے ترکہ میں یتیم پوتیوں کا حصہ ہوگا؟

فتوی نمبر :
88104
| تاریخ :
2025-10-20
معاملات / ترکات / احکام وراثت

دادا کے ترکہ میں یتیم پوتیوں کا حصہ ہوگا؟

محترم مفتی صاحب! السلام علیکم! بعد عرض گزرش ہے کہ میرے بڑے بھائی زید کا سعودی عریبیہ میں ستمبر 2017 ءمیں انتقال ہو گیا تھا، میرے بھائی زید کی دو بیٹیاں ہیں، میرے ابو محمد عمرو کا14 جولائی 2025ء میں اِنتقال ہوا ہے، میرے ابو کے وراثت میں سے بھائی کی بیٹیوں کا کِتنا حصہ بنتا ہے؟ پلیز مجھے بتائیں ۔ابو کےوارث : 1 بیوہ،2بیٹے اور 3 بیٹیاں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جس بیٹے کا انتقال اپنے والد کی حیات میں ہو جائے، تو اس کی اولاد کا اپنے دادا کے ترکہ میں دیگر قریبی ورثاء کی موجودگی میں شرعاً کوئی حصہ نہیں اور نہ ہی وہ اس کا مطالبہ کر سکتے ہیں،لہذا صورتِ مسئولہ میں چونکہ بھائی زید کا انتقال اپنے والد کی حیات میں ہی ہوچکا تھا،لہذا سائل کے والد مرحوم کے ترکہ میں شرعاً بھائی زید کی بیٹیوں کا حصہ نہیں، البتہ اگرمرحوم کے ورثاء اپنی مرضی سے اپنے حصوں میں سے انہیں بھی کچھ دینا چاہیں، ، تو انہیں اس کا مکمل اختیار حاصل ہے،اور یہ باعثِ اجرواثواب بھی ہے،تاہم ایسا کرنا ان پر لازم نہیں۔
اس کے بعد واضح ہو کہ سائل کے والد مرحوم کا ترکہ اس کے موجود ورثاء میں اصولِ میراث کے مطابق اس طرح تقسیم ہو گا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال اپنی ملکیت میں جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائداد سونا ، چاندی، زیورات ، نقد رقم اور ہر قسم کا سامان چھوڑا ہو ، وہ سب مرحوم کا ترکہ ہے۔اس میں سے سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، البتہ اگر کسی اور نے تبرعاً یہ مصارف ادا کئے ہوں، تو اب یہ ترکہ سے منھا نہ ہوں گے، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کچھ قرض یا بیوہ کا حق مہر واجب الادا ہو تو وہ ادا کریں،اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (3/1) کی حد تک اس پر عمل کریں ، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے، اس کے کل آٹھ( 8) حصے بنائے جائیں،جن میں سے بیوہ کو ایک ( 1) ،ہر بیٹے کو ( 2) اور ہر بیٹی کو ایک ( 1) حصہ دیا جائے، جیسا کہ ذیل کے نقشے سے بھی واضح ہو رہا ہے۔ مزید سہولت کے لئے فیصدی حصے بھی لکھ دیے گئے ہیں۔
مسئلہ 8 مرحوم( والد صاحب)
میـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بیوہ بیٹا بیٹا بیٹی بیٹی بیٹی
1 2 2 1 1 1
12.5% 25% 25% 12.5% 12.5% 12.5%

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: ثم شرع فی الحجب فقال ( و لا یحرم ستۃ ) من الورثۃ (بحال) البتۃ ( الأب و الأم و الإبن و البنت ) ای الأبوان و الولدان ( و الزوجان ) و فریق یرثون بحال، و یحجبون حجب الحرمان اخرٰی و ھم غیر ھٰؤلاء الستۃ سواء کانوا عصبات أو ذوی فروض و ھم مبنی علی اصلین احدھما ( أنہ یحجب الأقرب ممن سِواھم الأبعد ) لما مر أنہ یقدم الأقرب فالأقرب اتحدا فی السبب أم لا ( و ) الثانی ( أن من أولی بشخص لا یرث معہ ) کإبن الإبن لا یرث مع الإبن الخ ( فصل فی العصبات، ج 6، ص 779، طِ: ایچ ایم سعید )۔
و فی الھندیۃ: الباب الرابع فی الحجب: و ھو نوعان حجب حرمان و حجب نقصان فحجب النقصان ھو الحجب من سھم الی سھم ( الی قولہ) و من عدا ھٰؤلاء فالأقرب یحجب الأبعد کالإبن یحجب اولاد الإبن و الأخ لابوین یحجب لاخوۃ لاب و من یدلی بشخص لا یرث معہ الا اولاد الام الخ ( الباب الرابع فی الحجب، ج 6، ص 452،ط: احیاء التراث العربی )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مراد علی نمیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88104کی تصدیق کریں
0     24
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات