احکام وراثت

موہوبہ چیز پر قبضہ نہ کرنے کی صورت میں ہبہ کا حکم

فتوی نمبر :
87949
| تاریخ :
2025-10-17
معاملات / ترکات / احکام وراثت

موہوبہ چیز پر قبضہ نہ کرنے کی صورت میں ہبہ کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں وراثت کے معاملے میں ماہرانہ رہنمائی حاصل کر رہا ہوں جس میں ہمارے مرحوم والد کے HBL بینک اکاؤنٹ میں رکھے گئے فنڈز شامل ہیں۔ ہم تین بہن بھائی ہیں، دو بھائی اور ایک بہن اور اسلامی اصولوں کے مطابق، مثالی طور پر مفتی یا مستند عالم کی رہنمائی میں تقسیم کو مکمل طور پر حل کرنا چاہتے ہیں۔
ہمارے والد کا انتقال 11 جنوری 2025 کو ہوا۔ اپنی زندگی کے دوران، انہوں نے اپنے HBL اکاؤنٹ سے کچھ بچوں کو تحفہ دیا، جن میں ایک بیٹا اور بیٹی بھی شامل ہے۔ اس نے اپنے چھوٹے بیٹے کے لئے بقیہ رقم کا اعلان کیا، جو بیرون ملک رہتا ہے۔ تاہم متعدد دعوتوں کے باوجود اس بیٹے نے گزشتہ چھ سات سالوں سے نہ تو دورہ کیا اور نہ ہی فنڈز پر قبضہ کیا۔ کیا والد کے انتقال کے بعد HBL اکاؤنٹ میں باقی رقم والد کے زبانی اعلان کے مطابق صرف چھوٹے بیٹے کی ہے؟ یا اسلامی وراثت کے احکام کے مطابق تمام ورثاء میں تقسیم کر دی جائے؟ ہم اس معاملے کو واضح اور اسلامی تعلیمات کی مکمل تعمیل کے ساتھ حل کرنے میں مدد کرنے کے لیے، قرآن، حدیث، یا کلاسیکی فقہ کے حوالہ جات سے مثالی طور پر تائید شدہ واضح ردعمل کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کریں گے۔ جزاکم اللہ خیرا۔
نوٹ: سائل کو ترکہ کی تقسیم مطلوب نہیں ہے،بلکہ سائل کا سوال یہ ہے کہ سائل کے والد نے اپنی زندگی میں اپنی جائیداد تقسیم کردی تھی،جبکہ اکاؤنٹ میں موجود رقم کو دو بیٹوں اور ایک بیٹی کو استعمال کرنے کی اجازت دی(مثلاً:کل رقم 15 لاکھ ہے،ہر بیٹے کو چھ لاکھ اور بیٹی کو تین لاکھ دیے)،بیٹی کو اس کا حصہ چیک کی صورت میں دیدیا تھا،اور سائل کو بھی بتادیا تھا کہ تمہارا اتنا حصہ ہے،اور سائل اپنی ضرورت کے مطابق والد سے اپنے حصے کے پیسے لیتا رہا،اور اپنے حصہ کی ساری رقم والد صاحب کی زندگی میں استعمال کرلی تھی،جبکہ سائل کا والد اسکے چھوٹے بھائی یعنی اپنے بیٹے کوجو باہر ملک میں تھا فون کرکے بلاتا رہا کہ آجاؤ اور اپنا حصہ لے جاؤ،لیکن وہ والد صاحب کی وفات تک نہیں آیا،اب جب سات سال گزر گئے تو وہ آئے ،اوراب وہ اپنے حصہ کی رقم کا مطالبہ کررہا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ میں نے والد صاحب کو کہدیا تھا کہ یہ رقم آپ بطور امانت اپنے پاس رکھیں ، میں جب آؤں گا تو لے لوں گا، ایسی صورت میں وہ رقم چھوٹے بھائی کو دینی ہے یا تمام ورثاء میں حسب حصص شرعیہ تقسیم ہوگی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ فقط زبانی طور پر ہبہ کرنے سے ہبہ مکمل نہیں ہوتا، بلکہ اس کے تام ہونے کے لئے واہب کا شئی موہوبہ سے اپنے تمام حقوق اور قبضہ ختم کر کے موہوب لہ کو حوالے کرنا شرط ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں جب سائل کے والد مرحوم نے اکاونٹ میں موجود رقم اپنے دو بیٹوں اور ایک بیٹی کے درمیان تقسیم کر کے ایک بیٹی اور ایک بیٹے نے اپنے اپنے حصے کی رقم بھی استعمال کر لی تو ان کے حق میں ہبہ مکمل ہو کر وہ اپنے اپنے حصص کے مالک بن چکے ہیں، البتہ جس بیٹے نے اپنے حصہ پر والد مرحوم کی زندگی میں قبضہ نہیں کیا تھا ، تو اس کے حصہ میں ہبہ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے وہ رقم والد کی ملکیت شمار ہو کر اب ان کے انتقال کے بعد ان کا ترکہ کہلائےگی جو ان کے تمام ورثاء میں حصصِ شرعیہ کے مطابق تقسیم کی جائے گی، البتہ جب سائل اور اس کی بہن نے بینک اکاونٹ میں موجود رقم میں سے اپنے اپنے حصے کی رقم استعمال کر لی ہے تو ان کی اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ بقیہ رقم اس بھائی کے حق میں چھوڑ کر اس سے کسی قسم کا مطالبہ نہ کریں تاکہ سب میں برابری ہو سکے ، تاہم ایسا کرنا ان پر لازم نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: و منھا أن یکون الموھوب مقبوضاً حتی لا یثبت الملک للموھوب لہ قبل القبض الخ ( کتاب الھبۃ، ج: 4، ص: 374، ط: ماجدیۃ )۔
و فیھا ایضاً: و لا یتم حکم الھبۃ الا مقبوضاً و یستوی فیہ الاجنبی و الولد إذا کان بالغاً ھکذا فی المحیط الخ ( کتاب الھبۃ، ج: 4، ص: 377، ط: ماجدیۃ )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قائرات تبیک عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 87949کی تصدیق کریں
0     5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات