دادا، دادی کی زندگی میں یتیم ہونے والےپوتے اور پوتیوں کا ان کی وراثت میں کیا حصہ بنتا ہے ؟نوٹ:سائل سے معلوم ہونے کے بعد یہ امر واضح ہو ا کہ دادا کی کوئی اور نرینہ اولاد نہیں، بلکہ دو بیٹیاں ہیں ۔
صورتِ مسئولہ میں اگر دادا، دادی کی بوقتِ انتقال کوئی نرینہ اولاد موجود نہ ہو، بلکہ فقط بیٹیاں موجود ہوں ،تو ایسی صورت میں مرحومین کے پوتے، پوتیاں بھی شرعاً ان کے ترکہ میں حصہ دار ہوں گے۔
کما فی الھندیۃ: الثانیۃ بنت الإبن فللواحدۃ النصف وللثنتین فصاعداً الثلثان فھی کصلبیات عند عدم الولد کذا فی اختیار شرح المختار فإن اجتمع أولاد الصلب وأولاد الابن فإن کان فی أولاد الصلب ذکر فلا شیئ لأولاد الابن ذکوراً کانوا أو إناثا أو مختلطین فإن لم یکن فی أولاد الصلب ذکر ولا فی أولاد الابن ذکر فإن کانت ابنۃ الصلب واحدۃ فلھا النصف ولبنات الابن السدس واحدۃ کانت أو أکثر من ذالک وإن کانت ابنۃ الصلب ثنتین فلھما الثلثان ولا شیئ لبنات الابن وإن لم یکن فی اولاد الصلب ذکر وکان فی اولاد الابن ذکر فإن انفرد الذکور من الاولاد الابن فالباقی بعد نصیب البنات لھم نصفا کان أو ثلثا فإن اختلط الذکور بالاناث من اولاد الابن فنقول ان کانت بنات الصلب ثنتین أو فصاعدا فلھن الثلثان والباقی بین اولاد الابن للذکر مثل حظ الانثیین الخ (الباب الثانی فی ذوی الفروض، ج6، ص448، ط:ماجدیۃ)۔
باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 1کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 2ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)
یونیکوڈ احکام وراثت 0