احکام وراثت

پہلی بیوی کی اولاد کو ان کا حق زندگی میں ان کو قابض بنا کر دیدیا تھا تو کیا وہ پھر بھی وارث بنیں گے ؟

فتوی نمبر :
87659
| تاریخ :
2025-10-12
معاملات / ترکات / احکام وراثت

پہلی بیوی کی اولاد کو ان کا حق زندگی میں ان کو قابض بنا کر دیدیا تھا تو کیا وہ پھر بھی وارث بنیں گے ؟

ایک شخص جس کا نام ......تھا اپنی زوجہ کے انتقال کے بعد دوسری شادی کی پہلی بیوی سے دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں سب کی شادی ہوگئی تھی اس نے دوسری شادی کی جس سے چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے اس نے اپنی حیات میں اپنی پہلی زوجہ سے جو اولاد تھی ان کو باقاعدہ اپنی جائیداد سے حصہ دے دیا تھا اور جو بھی حصہ اس وقت کے حساب سے بنا تھا وہ قبضہ بھی دے دیا تھا اور لکھت میں لکھا وا بھی لیا تھا اب ان کا انتقال ہوگیا ہے اب پہلی بیوی سے اولاد ان کی وارثت میں حق مانگ رہی ہے .اب بتائیں کیا پہلی بیوی کے بچوں کا حق ہے ان کے وراثت میں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جب کوئی شخص مرض الوفاۃ سے قبل اپنی زندگی میں اولاد یا دوسرے ورثاء میں سے کسی کو اس کا حصہ دے کر اسے باقاعدہ مالک اور قابض بنا دے تو ایسی صورت میں وہ ہبہ کہلاتا ہے ، اور موہوب لہ ( جس کو ہبہ کیا گیا ہو ) اس کا مالک بن جاتا ہے ، جس میں دیگر ورثاء کو کسی قسم کے مطالبے کا حق حاصل نہیں ہوتا ، نیز اس ہبہ کردہ چیز کو شرعاً اس کے حصۂ میراث میں بھی شامل نہیں کیا جا سکتا ، اور نہ ہی اس کی وجہ سے اس کا حصہ میراث ساقط ہو گا ، لہذا صورتِ مسئولہ میں مرحوم ......نے اپنی زندگی میں جو جائیداد سابقہ بیوی کی اولاد کو دی تھی وہ اس کے مالک بن چکے ہیں ، اس میں دوسری بیوی اور اس کی اولاد کا شرعاً کوئی حصہ نہیں ، لیکن اس کی وجہ سے ان کا والد مرحوم کے میراث میں موجود شرعی حق ساقط نہ ہوگا۔
بلکہ مرحوم کے موجودہ ترکہ میں سابقہ بیوی کی اولاد سمیت تمام ورثاء حسبِ حصصِ شرعیہ ِ شریک ہیں ، جو ان کے درمیان اصولِ میراث کے مطابق تقسیم ہو گا ، تاہم جب پہلی بیوی کی اولاد مرحوم کی زندگی میں ان کی جائیداد میں سے حصہ لے چکی ہے تو اب ان کے لئے مرحوم کے موجود ترکہ میں تھوڑا بہت لیکر بقیہ جائیداد دیگر ورثاء کے حوالہ کردینا چاہیئے، تاکہ ان کے لئے بھی گزر بسر کا انتظام ہو سکے ،تاہم ایساکرنا ان پر لازم نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر: و فی الخانیۃ لا بأس بتفضیل الأولاد فی المحبۃ لأنھا عمل القلب و کذا فی العاطایا إن لم یقصد بہ الإضرار و إن قصدہ فسوّی بینھم یعطی البنت کالإبن عند الثانی و علیہ الفتوی و لو وھب فی صحتہ کل المال للولد جاز و أثم الخ۔ ( کتاب الھبۃ، ج: 5، ص: 696، ط: ایچ ایم سعید)۔
وفی شرح المجلۃ: كما تكون ‌أعيان ‌المتوفى المتروكة مشتركة بين وارثيه على حسب حصصهم كذلك يكون الدين الذي له في ذمة آخر مشتركا بين وارثيه على حسب حصصهم الخ۔الفصل الثالث فی بیان المشترکۃ، ج: 4، ص: 31، ط مکتبۃ اسلامیۃ کوئٹہ )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالعزیز رحیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 87659کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات