السلام علیکم! میری والدہ کو شوگر اور بلڈ پریشر کی بیماری ہے۔براہِ مہربانی کوئی وظیفہ بتا دیں، نوازش ہوگی۔
واضح ہو کہ الله کے ناموں میں سے لفظ”ألسَّلَامُ“کو اگر مریض کے پاس اس کے سرہانے بیٹھ کر دونوں ہاتھ اٹھا کر اس کو ایک سو چھتیس(۱۳۶) بار اتنی آواز سے کہ مریض بھی سن لے پڑھیں، ان شاء اللہ اس کو شفاء ہوگی، اسی طرح”آیاتِ شفاء“ ایک طشتری پر لکھ کر مریض کو پلائیں یا تعویذ لکھ کر گلے میں ڈال دیں، یہ بھی بہت مفید اور مجرب ہے، ان شاء اللہ صحت ہوگی۔