آمدنی و مصارف

اشتہارات کیلئے پلیٹ فارم دینے والی ویب سائٹ کی آمدن کا حکم

فتوی نمبر :
84791
| تاریخ :
2025-07-31
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

اشتہارات کیلئے پلیٹ فارم دینے والی ویب سائٹ کی آمدن کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

ہم نے ایک آن لائن ویب سائٹ بنائی ہے جس پر مختلف افراد، دکاندار اور برانڈز کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کی آن لائن خرید و فروخت کے لیے اکاؤنٹ بنا کر ہماری ویب سائٹ کا پلیٹ فارم استعمال کریں۔

اکثر اوقات، مارکیٹنگ کے مقاصد کے لیے مصنوعات کے ساتھ ایسی تصاویر بھی لگائی جاتی ہیں جن میں خواتین ماڈلز کو استعمال کیا گیا ہوتا ہے — جیسے کپڑوں، جیولری، کاسمیٹکس یا دیگر اشیاء کی تشہیر میں۔ یہ تصاویر صارفین یا برانڈز خود اپلوڈ کرتے ہیں، ویب سائٹ صرف ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ:

کیا ایسی تصاویر کی موجودگی اور تشہیر ہماری ویب سائٹ پر شرعاً ہمارے لیے جائز ہے؟

کیا اس طریقے سے حاصل ہونے والی آمدنی شرعی اعتبار سے درست ہے؟

اگر اس معاملے میں کوئی حدود یا شرعی احتیاط لازم ہو تو برائے کرم راہنمائی فرما دیں۔

آپ کی رہنمائی کا منتظر رہوں گا۔

جزاکم اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مارکیٹنگ کے لئے خواتین بالخصوص ماڈلز کی تصاویر استعمال کرنا متعدد شرعی خرابیوں کی وجہ سے جائز نہیں ،جن میں سے چند ایک یہ ہیں :۔
(1)۔خواتین کی تصاویر بے پردہ ہوتی ہیں ۔
(2)۔ بعض اوقات ستر کا بعض حصہ بھی کھلا ہوتا ہے ، جس کا کھولنا جائز نہیں ۔
(3)۔ایسی چیز یا کمپنی کا اشتہار ہوتا ہے جس کا کاروبار ہی جائز نہیں ۔
لہذ ا ان مفاسدپر مشتمل اشتہارات کی تشہیر کرنا جائز نہیں ۔البتہ جو اشتہار ان غیر شرعی امور پر مشتمل نہ ہوں ، مثلاً
(الف)......کسی ایسی کمپنی یا ادارےکے اشتہارات ہوں جس کااصل کام جائزہے۔
(ج) ......الیکٹرانک میڈیاپرنشر ہونے والےاشتہارات میں موسیقی شامل نہ ہو۔
(د) ......اشتہارات کسی بےپردہ خاتون کےساتھ نہ بنائےگئےہوں۔
(ہ)۔۔۔۔ جھوٹ غلط بیانی پر مشتمل نہ ہوں،تو ایسے اشتہارات کی مارکیٹنگ کی اجازت ہوگی۔
جہاں تک اشتہارات کے ذریعہ آمدنی کا تعلق ہےتو اگر آمدنی اشتہار ات کے لئے پلیٹ فارم مہیاکرنے کےعوض لی جاتی ہے تو ایسی صورت میں ناجائز اشتہارات کے عوض حاصل ہونے والی آمدنی جائز نہیں ۔اور اگر پلیٹ فارم مہیا کرنے کا مقصد خر ید فروخت ہے تو ایسی صورت میں جائز اشیاء کی خرید و فروخت جائز ہے اور اس کے عوض حاصل شدہ آمدنی بھی حرام نہیں ،البتہ ناجائز اشتہار بنانے اور چلانے کا گناہ اپنی جگہ رہے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

المبسوط للسرخسي - (16 / 38)
"ولا تجوز الإجارة على شيء من الغناء والنوح والمزامير والطبل وشيء من اللهو؛ لأنه معصية والاستئجار على المعاصي باطل فإن بعقد الإجارة يستحق تسليم المعقود عليه شرعا ولا يجوز أن يستحق على المرء فعل به يكون عاصيا شرعا، وكذلك الاستئجار على الحداء، وكذلك الاستئجار لقراءة الشعر؛ لأن هذا ليس من إجارة الناس والمعتبر في الإجارة عرف الناس."

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی محمد افنان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84791کی تصدیق کریں
0     195
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • صدقہ کی چیز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات