احکام وراثت

زندگی میں اپنی بیوی کو ہبہ کیے ہوئے مکان میں شوہر کی بہنوں کا دعوی میراث کرنا

فتوی نمبر :
84738
| تاریخ :
2025-07-30
معاملات / ترکات / احکام وراثت

زندگی میں اپنی بیوی کو ہبہ کیے ہوئے مکان میں شوہر کی بہنوں کا دعوی میراث کرنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مفتی صاحب !میرے شوہر (عبد الواحد ) مرحوم نے اپنی حیات میں ایک مکان خریدا، مجھ سے میرے شوہر کی کوئی اولاد نہیں، انہوں نے اپنی زندگی کے اندر ہی وہ مکان قانونی طور پر میرے نام کردیا تھا، جس کے کاغذات بھی میرے پاس موجود ہیں۔میرے شوہر کی دو بہنیں حیات ہیں،میرے شوہر کے مرنے کے بعد انہوں نے عدالت میں مقدمہ دائر کیاکہ اس مکان میں ہمارا بھی حصہ ہے، اور اپنے بھائی ( عبد الواحد مرحوم ) کی ایک تحریر پیش کی،جب کہ میرے شوہر نے اپنی حیات میں کبھی بھی بہنوں کے حصے کا تذکرہ نہیں کیا تھا، یہ واضح رہے کہ میرے شوہر کا کوئی بھائی ، یا بھتیجا نہیں۔اب سوال یہ ہے کہ کیا شرعی اعتبار سے ان کا یہ مطالبہ درست ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں مسئلہ کی وضاحت فرمائیں۔
نوٹ: سائلہ سے بذریعہ فون معلوم ہوا ،کہا کہ ہمارا اپنا ذاتی گھر چھوٹا تھا ،تو ہم نے وہ گھر کرایہ پر چڑھایا اور خود دوسرے کرایہ کے گھر میں رہائش اختیار کی ،اور شوہر چونکہ بیمار تھے،تو اپنے ذاتی کرایہ پر دیے ہوئے گھر کا سارا کرایہ میرے ہی تصرف میں تھا اور ہم اپنے ہی گھر کے کرایہ سے اس کرایہ پر لئے ہوئے گھر کا کرایہ ادا کرتے تھے اور ہبہ سے پہلے اور بعد اس گھر پر سب کچھ تصرف میرا تھا،اور ہمار اسب کچھ مشترک تھا،بینک اکاونٹ وغیرہ بھی،اور ہبہ کرتے وقت شوہر کے ہوش و حواس سب صحیح سالم تھے،انہوں نے اپنی بیماری اور میری خدمات کو دیکھتے ہوئے گھر مجھے ہبہ کیا۔
اور بہنوں نے جو عدالت میں تحریر کا دعوی کیا ہے، تو اس کی تفصیل یہ ہے کہ یہ تحریر شوہر نے ان کے شدید مطالبہ اور اصرار پر لکھی تھی،لیکن اس کے بعد یہ گھر اس نے مجھے ہبہ کیا،مطلب تحریر پہلے لکھی اور ہبہ بعد میں کیا۔
نوٹ: بیوی کے پاس فی الوقت آمدنی کے کوئی ذرائع نہیں،وہ کپڑے سلائی کرکے گزارہ کرتی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اگرکوئی شخص اپنی صحت والی زندگی میں بلاجبرواکراہ محض اپنی مرضی وخوشی سےاپنے مال و جائداد میں سے بیوی یا اپنی اولاد میں سے کسی کو کو ئی چیز دینا چاہے، تو یہ ہبہ اور گفٹ کہلاتا ہے، جس کی صحت و درستگی کے لئے شئ موہوبہ ( جو چیز ہبہ کی جائے) اس پر شرعاً قبضہ دینا ضروری ہوتا ہے،فقط کاغذات میں نام کرنے یا منہ زبانی کہنے سے ہبہ تام نہیں ہوتا،لہذا صورتِ مسئولہ میں مذکور مکان مرحوم عبد الواحد نے اپنی حیات میں بیوی کو باقاعدہ مالکانہ قبضہ وتصرف کے ساتھ دیا ہو اور اس گھر کے تمام منافع سائلہ کے استعمال وتصرف میں ہی ہوں،تو مذکور مکان اسی کی ملکیت شمار ہو گا ، اس میں مرحوم کی بہنوں کا اپنی بھابھی سے حصہ کا مطالبہ کرنا شرعاً درست نہیں۔جبکہ بہنوں کے لئے اگر وصیت کی ہو،تو چونکہ وارث کے حق میں ہونے اور اپنی زندگی میں اس کے خلاف کرنے کی وجہ سے یہ وصیت کالعدم شمار ہوگی،اور اگر ہبہ کی ہو،تو چونکہ بہنوں کو قبضہ نہیں دیا،بلکہ بیوی کو ہی قبضہ دیکر گفٹ کیا،لہذا بہنوں کے لئے ہبہ کرنا درست تام نہ ہوا،اس لئے اب ان کا مذکور مکان میں حصہ داری کا دعوی کرنا شرعاً درست نہیں،جس سے اجتناب لازم ہے،البتہ اس کے علاوہ جو ترکہ ہو،تو اس میں بہنیں اپنے شرعی حصوں کی حقدار ہوں گی،جو کہ بوقتِ ضرورت مکرر سوال کرکے معلوم کر لیا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : ( و ) حکمھا ( انھا لا تبطل بالشروط الفاسدۃ )(الی قولہ)بخلاف جعلتہ باسمک فانہ لیس بھبۃ الخ
و فی الشامیۃ تحت : ( قوله: بخلاف جعلته باسمك) قال في البحر: قيد بقوله: لك؛ لأنه لو قال: جعلته باسمك، لا يكون هبة؛ ولهذا قال في الخلاصة: لو غرس لابنه كرما إن قال: جعلته لابني، يكون هبة، وإن قال: باسم ابني، لا يكون هبة."الخ( کتاب الھبۃ، ج 5 ، ص 689، ط : سعید )۔
و فی الدر المختار : ( و تتم ) الھبۃ ( بالقبض ) الکامل ( و لو الموھوب شاغلا لملک الواھب لا مشغولا بہ ) و الاصل ان الموھوب إن مشغولا بملک الواھب منع تمامھا و ان شاغلا لا الخ ( کتاب الھبۃ ، ج 5 ص 690، ط : ایچ ایم سعید )۔
و فیہ ایضاً: (وله) أي للموصى (الرجوع عنها بقول صريح)( الی قولہ) (وتصرف) عطف على بقول صريح وعطف ابن كمال تبعا للدرر بأو وعليه فهو أصل ثالث في كون فعله يفيد رجوعه عنها كما يفيده متن الدرر فتدبر (يزيل ملكه) فإنه رجوع عاد لملكه ثانيا أم لا (كالبيع والهبة)الخ(کتاب الوصایا،ج 6،ص 659،ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مراد علی نمیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84738کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات