میرے دادا کا ایک مکان ہے،دادا اور دادی حیات نہیں ہیں، میرے دادا کے تین بچے تھے، جن میں سے میرے والد اور ان کی ایک بہن کا انتقال ہو چکا ہے۔ صرف ایک بہن حیات ہیں۔ مرحومہ بہن شادی شدہ تھیں لیکن ان کو کوئی اولاد نہیں اور ان کے شوہر نے دوسری شادی کر لی ہے۔ میرے والد کے ہم پانچ بچے ہیں،جن میں تین بیٹیاں اور مجھ سمیت دو بیٹے ہیں، اس کے علاوہ ایک بیوہ بھی شامل ہیں۔میرے والد کا انتقال بعد میں اور ان کی بہن کا پہلے ہوا ہے۔ معلوم کرنا ہے کہ مرحومہ بہن کا مکان میں شرعی حصہ کتنا ہوگا اور کسے ملے گا !کیا انکے شوہر کو ملے گا؟ اس کے علاوہ ہم بہن بھائیوں اور بیوہ کا کتنا حق ہوگا اور حیات بہن کا کتنا حصہ ہوگا شریعت میں؟مکان کی قیمت 3.5 کروڑ ہے۔
واضح ہو کہ سائل کے مرحوم دادا کا ترکہ اس کے موجودہ ورثاء میں اصول میراث کے مطابق اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال اپنی ملکیت میں جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد سونا ،چاندی ، زیوارات، نقد رقم اور ہر قسم کا سامان چھوڑا ہے، وہ سب مرحوم کا ترکہ ہے۔ اس میں سے سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کچھ قرض واجب الادا ہو تو وہ ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3) کی حد تک اس پر عمل کریں ، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے ، اس کے کل چھانوے (96)حصے بنائے جائیں ، جن میں سے مرحوم کی بیٹی کو اٹھائیس(28) حصے،مرحوم کےداماد کو بارہ (12)حصے،اور مرحوم کے ہر پوتے کو چودہ (14) حصے،اور مرحوم کی بہو کو سات (7)حصے،اور مرحوم کی ہر پوتی کو سات (7) حصے دیے جائیں ۔
باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 1کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 2ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)
یونیکوڈ احکام وراثت 0