احرام کے مسائل

کیا ٹیوبلر احرام پہن کر عمرہ کر سکتے ہیں

فتوی نمبر :
84288
| تاریخ :
2025-07-17
عبادات / حج و عمرہ / احرام کے مسائل

کیا ٹیوبلر احرام پہن کر عمرہ کر سکتے ہیں

کیا ٹیوبلر احرام پہن کر عمرہ کر سکتے ہیں۔ رہنمائی فرمائیں۔
آج کل یہ احرام مارکیٹ میں مل رہا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

احرام کی حالت میں مردوں کے لیے "سلا ہوا کپڑا" پہننا منع ہے، اور فقہاء نے "سلا ہوا کپڑا" سے مراد ایسا لباس لیا ہے جو انسانی اعضاء کی بناوٹ کے مطابق تیار کیا گیا ہو، جیسے قمیص، پاجامہ، بنیان وغیرہ۔چنانچہ احرام کے لیے مردوں کو غیر مُحیط اور غیر مُفصَّل کپڑا استعمال کرنے کا حکم ہے، یعنی ایسا کپڑا جو جسم یا اعضا کے مطابق تراشا اور سِیا نہ گیا ہو۔اس لیےمحرم کےاحرام کی لنگی ایسی ہونی چاہیے کہ اس کے دونوں کنارے (پاٹ) الگ الگ ہوں، یعنی وہ عام چادر یا کپڑے کی شکل میں ہو، جسے لپیٹا جاتا ہے۔
جبکہ مارکیٹ میں دستیاب "ٹیوبلر احرام "سلائی کے بغیر ایک ہی کپڑے کا گول سلنڈر نما" لنگی "کے مشابہ ٹکڑا ہوتاہے ،لہذااگر کسی کو احرام کی عام چادر پہننے میں ستر کھلنے کا اندیشہ ہو، تو اس کے لیےمذکورہ ٹیوب نما احرام کی لنگی کےاستعمال کی گنجائش ہے،کیونکہ فقہاء کی تصریح کے مطابق یہ مُفَصَّل اور محیط کپڑوں میں شمارنہیں ہوتا، جو مردوں کے لیے حالتِ احرام میں ممنوع ہے۔
تاہم ، احتیاط کاتقاضا اور سنت کے مطابق بہتر یہی ہے کہ احرام کی لنگی عام چادر کی طرح ہو، جس کے دونوں کنارے الگ ہوں اور اسے لپیٹ کر باندھا جائے۔ بلا ضرورت پاٹ جُڑی ہوئی (ٹیوب نما) لنگی کا استعمال سے گریزچاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی صحيح لمسلم» : عن ابن عمر رضي الله عنهما « أن رجلا سأل رسول الله صلى الله عليه وسلم: ما يلبس المحرم من الثياب؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ‌لا ‌تلبسوا ‌القمص، ولا العمائم، ولا السراويلات، ولا البرانس، ولا الخفاف، إلا أحد لا يجد النعلين فليلبس الخفين، وليقطعهما أسفل من الكعبين، ولا تلبسوا من الثياب شيئا مسه الزعفران ولا الورس ».(4/ 2)
و فی شرح النووي على مسلم» :‌وأجمع ‌العلماء ‌على ‌أنه ‌لا ‌يجوز ‌للمحرم ‌لبس ‌شئ ‌من ‌هذه ‌المذكورات وأنه نبه بالقميص والسراويل على جميع ما في معناهما وهو ما كان محيطا أو مخيطا معمولا على) قدر البدن أو قدر عضو منه كالجوشن والتبان والقفاز وغيرها ونبه صلى الله عليه وسلم بالعمائم والبرانس على كل ساتر للرأس مخيطا كان أو غيره حتى العصابة فإنها حرام فإن احتاج إليها لشجة أو صداع أو غيرهما شدها ولزمته الفدية ونبه صلى الله عليه وسلم بالخفاف على كل ساتر للرجل من مداس وجمجم وجورب وغيرها وهذا كله حكم الرجال۔(8/ 73)
و فی حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي : فإن ‌زرره ‌أو ‌خلله أو عقده أساء ولا دم عليه
(قوله فإن زرره إلخ) وكذا لو شده بحبل ونحوه لشبهه حينئذ بالمخيط من جهة أنه لا يحتاج إلى حفظه۔(2/ 481)
و فی غينة الناسك: ( فصل في مکروهات الإحرام ومحظوراته التی لاجزاء فیها سوی الکراهة) وهی......عقد الإزار والرداء بأن یربط طرف احدهما بطرف الآخر و أن یخلله بخلال أو یشده بحبل ونحوہ".(ص:47، ط:دار رائدۃ في الطباعة والنشر)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84288کی تصدیق کریں
0     127
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حالتِ احرام میں عذر کی بنا ء پر جوتا پہننا

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 18
  • جدہ میں عارضی رہائش پذیر حج کا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 0
  • امیگریشن آفیسر کا ہاتھوں میں سینیٹائزر لگوانا

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں ناخن کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 1
  • کیا حالتِ احرام میں بالوں کا گرنے کی وجہ سے دم لازم ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 1
  • حالت احرام میں آدمی اپنا حلق یا قصر خود کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • ایک ہی احرام کے ساتھ ایک سے زائد عمرے کیے جاسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • دوسرے عمرے کے لیے مسجد عائشہ سے احرام باندھنا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 2
  • حالتِ احرام میں عذر کی بنا ء انڈرویئر پہننا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • حالتِ احرام میں غلافِ کعبہ کو چھونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • نابالغ بچے کا بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 2
  • حالتِ احرام میں خوشبو دار صابن استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں سگریٹ پینا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • عمرہ یا حج میں حاجی خود حلق کرسکتاہے

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • طائف کی زیارات سے ہو کر مکہ شریف آنے والے کا احرام کے بغیر میقات سے گزرنا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 1
  • Ruling on wearing Ihram on transit at Jeddah while travelling to another countryا

    یونیکوڈ   انگلش   احرام کے مسائل 0
  • جدہ جاتے ہوئے احرام سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں ٹشو اور صابن کا استعمال

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • براستہ دبئی عمرہ کرنے والا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 1
  • جدہ سے عمرہ کی ادائیگی کی صورت میں احرام کے مسائل

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں چہرہ پر نقاب لگے رہنے کا حکم

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • مکہ میں مقیم شخص حج کا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • تھکن کی وجہ سے احرام کی چادر اتار کر سونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 3
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • کیا حاجی سے مشت زنی کا ارتکاب ہوجانے سے حج فاسد ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
Related Topics متعلقه موضوعات