احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم (ورثاء:والد ،دو بھائی، دو بہنیں اور ایک بیوہ)

فتوی نمبر :
84136
| تاریخ :
2025-07-13
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم (ورثاء:والد ،دو بھائی، دو بہنیں اور ایک بیوہ)

محترم! مجھے آپ سے رہنمائی قرآن وحدیث کی روشنی میں درکار ہے، وہ یہ ہے کہ میرا بیٹا 2025/7/8 کو رضائے الہی سے انتقال کرگیا، سوگواران میں والد ،دو بھائی، دو بہنیں اور بیوہ ہیں، اولاد نہیں ہے، لیکن دو بچے کسی سے لے کر پالے تھے، مرحوم کا ترکہ مذکورہ بالا ورثاء میں کیسے تقسیم ہوگا، نیز مرحوم ایک کمپنی میں کام کرتاتھا، کمپنی کی طرف سے ملنے والی رقم مرحو م کا ترکہ کہلائے گا یا نہیں؟ یا کمپنی جس کےنام وہ رقم نامزد کردے وہی اس کا مالک ہوگا؟
نوٹ: کمپنی کی طرف سے مرحوم کو جو فنڈ ملنا ہے، اس میں تنخواہ، گریجویٹی اور پاک قطر تکافل پالیسی کی رقم شامل ہے۔معلوم کرنے بعد سائل نے بتایا کہ کمپنی اپنی خرچ پر گروپ تکافل پالیسی لیتی ہے، جو ملازمین کے لئے ہوتی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ گریجویٹی کے نام سے جو رقم ملتی ہے، وہ عام طور پرادارہ کی طرف سے مرحوم کے زیر کفالت افراد کے ساتھ تعاون اور تبرع ہوتاہے،چنانچہ یہ رقم اگر بغیر کسی تعیین کے دی جائے تو مرحوم کے تمام ورثاء اس میں برابر کے شریک ہونگے اور اگر ادارہ اپنے ضابطہ کے مطابق کسی ایک کو نامزد کردے تو اس رقم کا وہی حقدار ہوگا،دیگر ورثاء کااس میں کوئی حق نہ ہوگا، اسی طرح اگر کمپنی نےاپنے ملازمین کے لئے پا ک قطر فیملی تکافل کی گروپ پالیسی لی ہو، اور اس کے تمام اخراجات خود برداشت کیے ہوں ، ملازمین کی تنخواہ سے رقم نہ کاٹی گئی ہو ، توایسی صورت میں ملازم کے انتقال کے بعد ملنے والی رقم عطیہ کے حکم میں ہے ، چنانچہ یہ رقم اگر بغیر کسی تعیین کے دی جائے تو مرحوم کے تمام ورثاء اس میں برابر کے شریک ہونگے اور اگر ادارہ اپنے ضابطہ کے مطابق کسی ایک کو نامزد کردے تو اس رقم کا وہی حقدار ہوگا،دیگر ورثاء کااس میں کوئی حق نہ ہوگا، البتہ سائل کے مرحوم بیٹے کی تنخواہ مرحوم کا ترکہ شمار ہوگا،اور مرحوم کے تمام ورثاء پر اصول میراث کے مطابق تقسیم کیا جائیگا۔
اس کے بعد واضح ہو کہ مرحوم کا ترکہ اس کے موجودہ ورثاء میں اصول ِ میراث کے مطابق اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد، سونا ، چاندی، زیورات، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو ساز وسامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے، اس میں سےسب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کچھ قرض یا بیوہ کا حقِ مہر واجب الادا ہو تو وہ ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ مرحوم نے اگر کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3) کی حد تک اس پر عمل کریں، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے ، اس کے کل چار( 4) حصے بنائے جائیں، جن میں سے مرحوم کی بیوہ کو ایک حصہ، اور مرحوم کے والد کو تین حصے دیے جائیں، جیسا کہ ذیل کے نقشہ سے بھی واضح ہو رہا ہےاور مزید سہولت کیلئے فیصدی حصے بھی لکھ دیے گئے ہیں۔ ملاحظہ ہو۔جبکہ والد کی موجودگی میں بھائیوں اور بہنوں کو حصہ نہیں ملتا۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
انعام اللہ حمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84136کی تصدیق کریں
0     1
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 4
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات