تفریق و تنسیخ

لاپتہ شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ کیا ہے؟

فتوی نمبر :
84100
| تاریخ :
2025-07-12
معاملات / احکام طلاق / تفریق و تنسیخ

لاپتہ شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ کیا ہے؟

درخواست برائے فسخِ نکاح : فسخِ نکاح کا فتویٰ درکار ہے بصد ادب گزارش ہے کہ میرا بڑا بھائی ہارون احمد خان گزشتہ نو سال سے لاپتہ ہے۔ اس دوران ہم نے ہر ممکن کوشش کی کہ اس کا سراغ لگایا جا سکے، مگر تا حال ہمیں یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ زندہ ہے یا وفات پا چکا ہے۔ ہم نے اس سلسلے میں ہائی کورٹ میں بھی پٹیشن دائر کی ہوئی ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے، لیکن اب تک کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ میری بھابھی (جو کہ ہارون احمد خان کے نکاح میں ہیں) گزشتہ دس سال سے ان کے ساتھ نکاح میں ہیں۔ ان کے مابین کوئی اولاد نہیں ہوئی، اور نہ ہی ہارون احمد خان کا نکاح نادرا میں رجسٹرڈ ہے، یعنی نادرا ریکارڈ میں ان کا "Married Status" بھی موجود نہیں ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر میری بھابھی اس نکاح سے شرعی آزادی (فسخِ نکاح) کی خواہشمند ہیں، تاکہ وہ اپنی آئندہ زندگی سکون سے گزار سکیں۔ لہٰذا آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ موجودہ حقائق کو مدِنظر رکھتے ہوئے ”فسخِ نکاح“ کا شرعی فتویٰ جاری فرمایا جائے، تاکہ ہم شریعت کی روشنی میں مناسب اقدام کر سکیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔ والسلام
نوٹ: سائل سے معلوم کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ انہوں نے اپنے بڑے بھائی کی گمشدگی کی ایف آئی آر اور عدالت میں پٹیشن 2017 میں دائر کروائی تھی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسؤلہ میں اگرسائل کا بھائی ایسا گم ہوگیا ہو کہ بالکل زندگی اور موت کا پتہ ہی نہ چلے تو شوہر کے غائب اور لاپتہ ہونے کی صورت میں اس کی بیوی کےلئے شرعی حکم یہ ہے کہ وہ حاکم مسلم (جج) کے پاس اپنا مقدمہ دائر کرے اور تنسیخِ نکاح کا فیصلہ کرواکرعقدِثانی کرےجس کی مکمل تفصیل درج ذیل ہے۔
مذکورہ صورت میں عورت کیلئے اصل حکم یہ ہے کہ اگر وہ صبر کرکے اپنا زمانہ عفت اور پاک دامنی کے ساتھ گزارسکے تو بہتر ہے، اگر صبر نہ کرسکے تو بوقتِ ضرورتِ شدیدہ (کہ خرچ وغیرہ کا انتظام نہ ہوسکے یا بلا شوہر کے رہنے میں مبتلائے معصیت ہونے کا شدید خطرہ ہو) یہ گنجائش ہے کہ صورتِ ذیل اختیار کرکے مفقود کے نکاح سے رہائی حاصل کرے، وہ صورت یہ ہے کہ عورت اپنا مقدمہ مسلمان جج کی عدالت میں پیش کرے اور شہادتِ شرعیہ کے ذریعہ ثابت کرے کہ میرا نکاح فلاں شخص کے ساتھ ہوا تھا، اس کے بعد گواہوں سے اس کا مفقود اور لا پتہ ہونا ثابت کرے، اس کے بعد جج خود اپنے طور پر مفقود کی تفتیش و تلاش کرے، جہاں جہاں مفقود کے جانے کا غالب گمان ہو وہاں آدمی بھیجا جائے اور جس جس جگہ جانے کا غالب گمان نہ ہو، وہاں اگر خط کو کافی سمجھے تو خطوط بھیجے اور اگر اخبارات میں شائع کردینے سے خبر ملنے کی امید ہو تو یہ بھی کرے، الغرض تفتیش و تلاش میں پوری کوشش اور جہدِ بلیغ کرے، اور جب تلاش کے بعد مفقود کا پتہ چلنے سے مایوسی ہوجائے تو عورت کو چار سال تک مزید انتظار کا حکم کرے، پھر ان چار سالوں کے اندر بھی مفقود کا پتہ نہ چلے تو عورت حاکم کے پاس دوبارہ درخواست کردے جس پر حاکم اس کے شوہر کے مردہ ہونے کا فیصلہ سنادے۔ اس کے بعد چار ماہ دس دن عدتِ وفات گزار کر عورت کو دوسری جگہ نکاح کرنے کا اختیار ہوگا،اور اگر عورت عدالت میں زنا میں مبتلا ہونے کا شدید خطرہ ظاہر کرے اور اس نے ایک عرصہ دراز تک مفقود کا انتظار کرنے کے بعد مجبور ہوکر اس حالت میں درخواست دی ہو، جبکہ وہ صبر سے عاجز آگئی ہو تو اس صورت میں اس کی بھی گنجائش ہے کہ ایک سال کےانتظار کےبعدتفریق کردی جائے اورصورتِ مسئولہ میں یہ تفریق طلاقِ بائن کہلائےگی۔
اس کے بعد واضح ہو کہ حاکم کے پاس جانے سے قبل جو وقت گزار دیا، اس کا اعتبار نہ ہوگا، نیز عورت حاکم کے فیصلہ کے بغیر خود بخود سابق شوہر کے نکاح سے علیحدہ نہیں ہوسکتی اور حاکم کے پاس جب درخواست دے تو حاکم پوری تحقیق کرے اور خود بھی تلاش کرے، اس کے انتظار کی مہلت دے پھر مہلت کی مدّت ختم ہوجانے پر مذکورہ بالا طریقہ اختیار کرے۔
سوال میں ذکر کردہ صورت کے مطابق سائل نے اپنے گمشدہ بھائی کی عدالت میں پٹیشن چونکہ 2017 میں دائر کی تھی، جس کو گزرے ہوئے تقریباً آٹھ سال ہوچکے ہیں اور تمام قانونی تقاضوں کے پورا کرنے اور مکمل تلاش و تفتیش کے بعد بھی انہیں اپنے بھائی کی کوئی خبر نہیں ملی۔ تو ایسی صورت میں سائل کی بھابھی کےعدالت میں تنسیخِ نکاح کی درخواست دینے پر اگر مسلم جج اس کے شوہر کو مردہ قرار دے کر فسخِ نکاح کا فیصلہ سنادے تو یہ فسخِ نکاح شرعاً معتبر ہوگا۔ اس کے بعد سائل کی بھابھی چار ماہ دس دن عدتِ وفات گزار کر دوسری جگہ نکاح کرسکتی ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالروف نواز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84100کی تصدیق کریں
0     20
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیابدکاری کی تہمت لگانےسے نکاح ختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کلمۂ کفر کہنے سے نکاح ٹوٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شادی شدہ عورت اگر کسی کے ساتھ بھاگ کر چلی جائے تو اس کا نکاح ختم ہو جاتاہے؟نیز اس عورت کو ازخود قتل کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 1
  • عدالتی خلع کا متبادل-ایصالِ ثواب

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • حقوق زوجیت پر قادر نہ ہونے والے شخص کا طلاق کے بعد مہر نہ دینا

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شوہر کے ساتھ نکاح کے برقرار ہوتے ہوئے کسی غیر مرد کے ساتھ رہنا

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • زوجہ متعنت کیلئے کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کے حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی کیسی حاصل کی جائے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کے ساتھ جماع پر قادر نہ ہونے والے شوہر سے علیحدگی کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شوہر حقوق ادا نہ کرے تو کیا بیوی خلع لے سکتی ہے

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • ظالم شوہر کے خلع یا طلاق نہ دینے کی صورت میں عدالت سے خلاصی کا طریقہ

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 3
  • کیا طویل عرصہ ازدواجی تعلقات قائم نہ کرنے کی وجہ سےطلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 1
  • شوہر کا بیوی کے حقوق ادا نہ کرنا

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 2
  • لاپتہ و مفقود شوہر کے نکاح سے اس کی بیوی کو نکالنے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • جادو کروانے والی عورت کا نکاح باقی رہتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • انجانے میں بیوی کو ”ماں“ کہہ دینے سے نکاح پر کیا اثر ہوگا؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کن چیزوں سے نکاح از خود ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کو بہن بولنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کیامیاں بیوی کےالگ رہنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کیا میاں بیوی کا ازدواجی تعلق کے بغیر ایک ساتھ رہنےسے نکاح ختم ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کا شوہر کو بھائی جیسا کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • نومسلمہ لڑکی کانکاح کے بعد مرتد ہو جانے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • طلاق یا خلع دیے بغیر محض الگ رہنے سے کیا نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کا لاعلمی میں کلمۂ کفر کہنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • نکاح کے بعد شوہر رخصتی کرے ، نہ طلاق دے تو عورت کیا کرے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
Related Topics متعلقه موضوعات