تفریق و تنسیخ

شوہر حقوق ادا نہ کرے تو کیا بیوی خلع لے سکتی ہے

فتوی نمبر :
65508
| تاریخ :
2023-06-19
معاملات / احکام طلاق / تفریق و تنسیخ

شوہر حقوق ادا نہ کرے تو کیا بیوی خلع لے سکتی ہے

اگر ایک مرد کنواری خاتون سے دوسری شادی کرے پہلی بیوی کی موجودگی میں، اور شادی انجام پا جانے کے بعد دوسری بیگم سے طے کیے جانے والے تمام عہد و پیمان سےمنکر ہوجائے اور کہے کہ وہ تمام باتیں اس نے اللہ کو گواہ بنا کر محض مصلحت کی بناء پر شادی کے لئے قائل کرنے کو کی تھیں اور مزید یہ کہ دوسری بیگم کو نان و نفقہ دینے کا بھی حق ادا نہ کرے اور نہ ہی شوہر ہونے کی حیثیت سے باقی کوئی ذمہ داری نبھا رہا ہو ، اور گھر والوں اور خاندان کے کہنے میں آ کے دوسری بیگم کو اپنے ساتھ بھی نہ رکھے، اور دورانِ حمل اس پر ذہنی اور جسمانی تشدد کرے جب کہ وہ خاتون اپنے علاج اور شوہر و گھر کی بھی دیگر اخراجات خود جاب کر کے پورے کر رہی ہو تو ، اس صورت میں کیا اس کا خلع لینا جائز ہ ہے؟ ،کیا اس کے شوہر پر گناہ عائد ہو گا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو اس میں کسی قسم کی دروغ گوئی اور الزام تراشی سے کام نہ لیا گیا ہو ,اس طور پر کہ سائلہ کا شوہر شادی سے پہلے کیے ہوئے وعدوں سے مکر رہا ہو اور وہ سائلہ کے بنیادی حقوق بھی ادا نہ کرتاہو , تو سائلہ کو چاہیئے کہ خاندان کے بڑوں کو بٹھاکر شوہر کو سمجھانے کی کوشش کرے اور اگر نباہ کی کوئی صورت ممکن نہ ہو تو سائلہ شوہر کو طلاق یا مہر وغیرہ کے عوض خلع پر راضی کرکے خلع لے سکتی ہے ، جبکہ عدالت کے ذریعہ شوہر کی رضامندی کے بغیر خلع لینے سے خلع نہیں ہوگا،بلکہ سائلہ کو اگر کورٹ سے خلع لینےکی ضرورت ہو تو سائلہ کو چاہیئے کہ وکیل کو کہدے کہ میرے کیس میں خلع کے بجائے تنسیخِ نکاح کے الفاظ استعمال کرے, اور درخواست بھی تنسیخِ نکاح کو بنیاد بنا کر دائر کرے نہ کہ خلع کی بنیاد پر -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 65508کی تصدیق کریں
0     964
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیابدکاری کی تہمت لگانےسے نکاح ختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کلمۂ کفر کہنے سے نکاح ٹوٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شادی شدہ عورت اگر کسی کے ساتھ بھاگ کر چلی جائے تو اس کا نکاح ختم ہو جاتاہے؟نیز اس عورت کو ازخود قتل کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 1
  • عدالتی خلع کا متبادل-ایصالِ ثواب

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • حقوق زوجیت پر قادر نہ ہونے والے شخص کا طلاق کے بعد مہر نہ دینا

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شوہر کے ساتھ نکاح کے برقرار ہوتے ہوئے کسی غیر مرد کے ساتھ رہنا

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • زوجہ متعنت کیلئے کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کے ساتھ جماع پر قادر نہ ہونے والے شوہر سے علیحدگی کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کے حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی کیسی حاصل کی جائے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شوہر حقوق ادا نہ کرے تو کیا بیوی خلع لے سکتی ہے

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • ظالم شوہر کے خلع یا طلاق نہ دینے کی صورت میں عدالت سے خلاصی کا طریقہ

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 3
  • کیا طویل عرصہ ازدواجی تعلقات قائم نہ کرنے کی وجہ سےطلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 1
  • شوہر کا بیوی کے حقوق ادا نہ کرنا

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 2
  • لاپتہ و مفقود شوہر کے نکاح سے اس کی بیوی کو نکالنے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • جادو کروانے والی عورت کا نکاح باقی رہتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • انجانے میں بیوی کو ”ماں“ کہہ دینے سے نکاح پر کیا اثر ہوگا؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کن چیزوں سے نکاح از خود ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کو بہن بولنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کیامیاں بیوی کےالگ رہنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کیا میاں بیوی کا ازدواجی تعلق کے بغیر ایک ساتھ رہنےسے نکاح ختم ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کا شوہر کو بھائی جیسا کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • نومسلمہ لڑکی کانکاح کے بعد مرتد ہو جانے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • طلاق یا خلع دیے بغیر محض الگ رہنے سے کیا نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کا لاعلمی میں کلمۂ کفر کہنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • نکاح کے بعد شوہر رخصتی کرے ، نہ طلاق دے تو عورت کیا کرے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
Related Topics متعلقه موضوعات