احکام وراثت

قبضہ دیے بغیر مکان ہبہ کرنے کی حیثیت

فتوی نمبر :
83769
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

قبضہ دیے بغیر مکان ہبہ کرنے کی حیثیت

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ایک بیوہ عورت ہوں، میرے شوہر نے اپنی زندگی میں ہی اپنی دونوں بیٹوں کو اپنی وراثت میں سے عاق کر دیا تھا، اور اپنی دونوں بیٹیوں کے نام گفٹ (GIFT) کے طور پر گھر دیا تھا، میرے دونوں بیٹے والد کی زندگی میں بھی مجھے ایک روپیہ نہیں دیتے تھے ، اور نہ اب وہ مجھے پیسے وغیر ہ دیتے ہیں ، اور نہ میری بیماری ی پر خرچ کرتے ہیں ، اب میرے دونوں بیٹے مجھ سے وراثت میں حصہ مانگ رہے ہیں ، اس لیے مجھے شریعت کی روشنی میں ایک فیصلہ کرنا ہے اور مجھے امید ہے کہ آپ حضرات مجھے ضر در جلد از جلد فتویٰ عنایت فرمائیں گے۔
نوٹ: سائلہ مسماۃ (لاڈلی) نے زبانی بتایا کہ بیٹے اپنے باپ (میرے مرحوم شوہر ) کے ترکہ میں چھوڑے ہوئے مکان میں حصہ مانگ رہے ہیں، اور مزید بتایا کہ مرحوم نے اپنی دونوں بیٹیوں (شبانہ اور ناہیدہ) کے نام گفٹ کے کاغذات بنوائے تھے، جبکہ تاحیات وہ خود اپنے بچوں کے ساتھ اس مکان میں رہائش پذیر رہے، اور دونوں کواپنی زندگی میں تقریبا پندرہ بیس سال قبل بیاہ دیا تھا، اور مرحوم کے انتقال کو ایک ڈیڑھ سال ہوا ہے، برائے مہربانی مجھے فتوی عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ فقط کوئی چیز کسی کے نام کر دینے سے شرعاًوہ اس کی ملک نہیں بنتی ، جب تک اسے اس چیز پر باقاعدہ مالکانہ طور پر قبضہ نہ دیا جائے ، لہذا صورت مسئولہ میں سائلہ کے مرحوم شوہر نے مذکور مکان اگر فقط سائلہ کی بیٹیوں کے نام کر دیا تھا، اور انہیں اس مکان پر با قاعدہ مالکانہ قبضہ نہ دیا تھا، (جیسا کہ سوال سے واضح ہو رہا ہے) تو شرعاً سائلہ کی بیٹیاں مذکور مکان کی مالک نہیں بنیں، بلکہ مذکور مکان مرحوم کی وفات تک اس کی ملکیت میں رہ کر ان کے انتقال کے بعد دیگر ترکہ کی طرح مرحوم کے تمام ورثاء میں حسب حصص شرعی تقسیم ہو گا۔ نیز فقط عاق نامہ لکھنے سے کوئی بیٹا، یا بیٹی والد کی جائیداد سے شرعاً محروم نہیں ہوتے، لہذا سوال کے ساتھ منسلکہ عاق نامہ تحریر کرنے کے باوجود سائلہ کے بیٹے اپنے مرحوم والد کے ترکہ سے محروم نہ ہونگے ، بلکہ وہ شرعا حصہ دار ہونگے ، مگر سائلہ کے بیٹوں کا اپنی والدہ کے ساتھ سوال میں مذکور طرز عمل اختیار کرنا اور ان کی ضروریات کا خیال نہ رکھنا شرعا نا جائز اور حرام ہے ، جس احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوى الهندية: ولو وهب رجل شيئا لأولاده في الصحة وأراد تفضيل البعض على البعض في ذلك لا رواية لهذا في الأصل عن أصحابنا وروي عن أبي حنيفة رحمه الله تعالى أنه لا بأس به إذا كان التفضيل لزيادة فضل له في الدين وإن كانا سواء يكره وروى المعلى عن أبي يوسف رحمه الله تعالى أنه لا بأس به إذا لم يقصد به الإضرار وإن قصد به الإضرار سوى بينهم يعطي الابنة مثل ما يعطي للابن وعليه الفتوى اھ (4/ 391)
و في الدر المختار: (وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل (ولو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به) (5/ 690) واللہ اعلم بالصواب!
وفي حاشية ابن عابدين: (قوله: هو الإيجاب) و في خزانة الفتاوى: إذا دفع لابنه مالا فتصرف فيه الابن يكون للأب إلا إذا دلت دلالة التمليك بيري. (5/ 688)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سيد محمد بلال سلیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83769کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات