آمدنی و مصارف

حرام آمدنی کو بطور قرض استعمال کرنا

فتوی نمبر :
83639
| تاریخ :
2025-06-23
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

حرام آمدنی کو بطور قرض استعمال کرنا

میں ایک گورنمنٹ افسر ہوں، کئی رکاوٹیں ہونے کی وجہ سے کرپشن نہیں روک سکتا، نہ نظام ٹھیک کرسکتا ہوں تو کچھ نہ کچھ کمیشن وغیرہ کارواج محکموں میں ہوتا ہے، وہ رقم میں دفاتر کے امور یا کسی رفاہ عامہ کے کام میں خرچ کر دیتا ہوں، کیا یہ ٹھیک ہے؟ اور مجھے اپنے ذاتی استعمال کے لئے رقم چاہیے، لیکن بینک سے بلا سود قرضے نہیں ملتے، کیا میں اس رقم کو ماہانہ قسط میں متعین کر کے اپنے استعمال میں لا سکتا ہوں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ کسی سرکاری افسر کے لیےکمیشن، رشوت، یا کسی بھی ایسے مال کا لینا جو منصب کا ناجائز فائدہ اٹھا کر حاصل ہو،شرعاًناجائزاورحرام ہے، خواہ یہ مال ذاتی استعمال میں لایا جائے یا دفتری/رفاہی کاموں میں صرف کیا جائے، بہردوصورت اس کی حرمت پرکوئی فرق نہیں پڑے گا،لہذا سائل کو اس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالٰی: وَلَا تَاْكُلُوْٓا اَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ وَتُدْلُوْا بِہَآ اِلَى الْحُكَّامِ لِتَاْكُلُوْا فَرِيْقًا مِّنْ اَمْوَالِ النَّاسِ بِالْاِثْمِ وَاَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ (سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 177)۔
وفی احکام القرآن للجصاص: و الرشوۃ تنقسم إلی و جوہ منھا الرشوۃ فی الحکم و ذلک محرم علی الراشی و المرتشی جمیعاً و ھو الذی قال فیہ النبیﷺ لعن اللہ الراشی و المرتشی و الرأش و ھو الذی یمشی بینھما فذلک لا یخلو من ان یرشوہ لیفض لہ بحقہ او بما لیس بحق لہ الخ (باب الرشوۃ ج: 2 ص: 433،ط:سھیل اکیڈمی)۔
وفی سنن أبی داؤد: عن أبي سلمة عن عبد الله بن عمرو،قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم الراشي والمرتشي الخ(کتاب الأقضیة، باب في کراهیة الرشوة،ج: 2، ص: 300، رقم الحدیث: 3580،ط: البشرٰی)۔
وفی الدر المختار : الحرمۃ تتعدد مع العلم بہا الا فی حق الوارث وقیدہ فی الظہیرۃ بان لا یعلم ارباب الاموال الخ
وفی رد المحتار: تحت : (قوله الا فی حق الوارث الخ) (الی قوله) والحاصل أنه إن علم أرباب الأموال وجب رده عليهم، و إلا فإن علم عين الحرام فلا يحل له، وتصدق به بنية صاحبه الخ (باب البیع الفاسد ، ج: 5 ، ص: 98 ، ط: سعيد)۔
وفی البحر الرائق: و منھا اذا دفع الرشوۃ خوفاً علی نفسہ او مالہ فھو حرام علی الآخذ غیر حرام علی الدافع و کذا اذا طمع فی مالہ فرشاہ ببعض المال و منھا اذا دفع الرشوۃ لیسوی أمرہ عند السلطان حل لہ الدفع و لا یحل للآخذ أن یأخذ الخ (باب اخذ الرشوۃ، ج: 6، ص: 262، ط: ماجدیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رحمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83639کی تصدیق کریں
0     257
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • صدقہ کی چیز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات