احکام وراثت

والد نے سرکاری ملازمت کے دوران جو جائیداد خریدی تو بیٹوں کے نام کردی تھی تو اب اس میں وراثت کا کیا حکم ہے ؟

فتوی نمبر :
82963
| تاریخ :
2025-05-23
معاملات / ترکات / احکام وراثت

والد نے سرکاری ملازمت کے دوران جو جائیداد خریدی تو بیٹوں کے نام کردی تھی تو اب اس میں وراثت کا کیا حکم ہے ؟

ہم چھ بھائی اور تین بہنیں ہیں۔ والد صاحب کی وفات 2005 میں ہوئی۔ دورانِ سروس انہوں نے جو بھی زمین خریدتے رہے وہ وقتا فوقتا بھائیوں کے نام رجسٹری کرتے رہے۔ اس وقت ہم سب چھوٹے تھے۔ تمام جائیداد والد صاحب نے اپنی کما ئی سے خریدی۔ وفات سے کچھ عرصہ قبل، سائل کے نام کی زمین انہوں نے فروخت کر دی کیونکہ اس وقت میں چھوٹا تھا۔ اسی وقت انہوں نے مزید زمین خریدی جو کہ انہوں نے والدہ صاحبہ کے نام کر دی۔ ابھی کچھ عرصہ قبل والدہ نے وہ زمین بھی دوسرے چھوٹے بھائی کے نام کر دی۔ اب میرے نام پر کوئی زمین نہیں ہے جبکہ باقی تمام 5 بھائیوں کے نام زمین موجود ہے۔ وفات کے وقت والد صاحب کے نام کوئی جائیداد نہیں تھی۔ بہنوں کے نام بھی کوئی زمین نہیں ہے۔
سوال یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ آیا یہ زمین بھائیوں کی ملکیت ہو گی یا کہ وراثت ہوگی؟ اگر ملکیت ہے تو پھر ایک بھائی (سائل) کے نام تو کوئی زمین نہیں ہے۔ تو کیا اس صورت حال میں والد صاحب نے ٹھیک کیا یا نہیں۔ اور اگر وراثت ہی ہے ساری. تو پھر اس کی تقسیم کیسے ہوگی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں سائل کے والد مرحوم نے یہ زمینیں خریدنے کے بعد اسے فقط قانونی دستاویزات میں بیٹوں کے نام کی ہوں ، اپنے بیٹوں اور بیوی کو ان زمینوں کا مالک بنانا مقصود نہ ہو جیسا کہ سائل کے نام کردہ زمین فروخت کرنے سے معلوم ہو رہا ہے، تو فقط قانون دستاویزات میں نام کرنے سے سائل کے بھائی اور والدہ ان زمینوں کے مالک نہیں بنے ،بلکہ یہ زمین شرعا والد صاحب ہی کی ملکیت رہی جو اب ان کے انتقال کے بعد ترکہ شمار ہو کر تمام ورثاء میں حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم کرنا لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (و تتم) الهبة (بالقبض) الكامل (و لو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به) و الأصل ان الموهوب ان مشغولا بملك الواهب منع تمامها، و ان شاغلا لا الخ (کتاب الھبۃ ، ج: 5 ، ص: 690 ، ط: سعید)۔
و فی رد المحتار: تحت: (قوله بالقبض) فيشترط القبض قبل الموت و لو كانت فی مرض الموت للاجنبی کما سبق فى كتاب الوقف کذا فی الهامش (قوله بالقبض الکامل) و كل الموهوب له رجلين بقبض الدار فقبضاها جاز خانية الخ (كتاب الهبة، ج: 5 ، ص: 690 ، ط: ایچ-ایم-سعید)۔
و فی الھندیۃ: لا يثبت الملك للموهوب له الا بالقبض هو المختار، هكذا فی الفصول العمادية الخ (کتاب الھبۃ ، ج: 4 ، ص: 378 ، ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالھادی شعیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82963کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات