کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری والدہ کا انتقال ہوگیا ہے جن کے ترکہ میں پندرہ لاکھ روپے ہیں جبکہ ورثاء میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں اور شوہر کا پہلے انتقال ہوچکا ہے مذکور رقم ورثاء میں کس طرح تقسیم ہوگی رہنمائی فرئیں ۔
حقوق متقدمہ علی المیراث کے بعد اگر یہی رقم ( 1500000) بچتی ہو اور مرحومہ کے ورثاء بھی یہی ہوں ان کے علاوہ کوئی اور وارث نہ ہو تو مذکور رقم میں سے بیٹے کو (750000) روپے جبکہ ہر بیٹی کو (375000) روپے ملیں گے ۔
باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 1کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 2ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)
یونیکوڈ احکام وراثت 0