احکام وراثت

چچا کی بیماری میں ان پر خرچ کی گئی رقم چچا کے ترکہ سے وصول کرنا

فتوی نمبر :
82613
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

چچا کی بیماری میں ان پر خرچ کی گئی رقم چچا کے ترکہ سے وصول کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے چچا کا انتقال ہوا ، وفات سے قبل تقریباً چار مہینے ہسپتال میں رہے، اس دوران سارے اخراجات میں نے اپنی طرف سے ذاتی رقم خرچ کی جو کچھ میں نے خرچ کیا ، تقریباً ایک لاکھ دس ہزار روپے میں نے اپنی ذاتی رقم خرچ کی اور تقریباً چار مہینے میری ٹیکسی ان کی خدمت میں ہونے کی وجہ سےانہیں کے لئے مصروف رہے، اور میں نے گاڑی مزدوری کے لئے نہیں نکالی، تقریباً ایک ہزار روپے روزانہ کے حساب سے چار ماہ کی جو رقم ہے ان سب کا کیا حکم ہے ؟ کیا یہ سب میں ان کے ترکہ سے وصول کر سکتا ہوں؟ براہِ کرم حکمِ شرعی سے آگاہ فرمائیں۔ نوازش ہوگی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل نے اپنے چچا پر جو اخراجات کیے تھے یا ٹیکسی ان کو لانے لیجانے میں لگائی تھی، اگر چچا یا اس کی بالغ اولاد میں سے کسی سے یہ طے کیا تھا کہ جو اخراجات میں کر رہا ہوں ، بطورِ قرض کر رہا ہوں اور ٹیکسی کرایہ بھی طے کر کے ان کو بتا دیا تھا، تو اب اس کا مطالبہ کرنا یا مرحوم کے ترکہ سے وصول کرنا درست ہے ، ورنہ یہ سب سائل کی طرف سے تبرع اور احسان ہے ۔ جس کا مطالبہ اب درست نہیں اِلا ً ا یہ کہ سائل کے چچا زاد بھائی ان کی خدمات کے پیش نظر ان کے ساتھ تعاون کریں تو اس کا انہیں اختیار ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الھندیۃ: وعاریۃ کل شیئ یجوز قرضہ قرض اھ(3/207)۔
وفیہ ایضاً: واذا فسد العقد لجھالۃ المسمیٰ او لانعدام المسمیٰ یجب اجر المثل بالغاً مابلغ اھ(4/444)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 82613کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =ایک بیوہ تین بیٹے دو بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات