احکام وراثت

بیوہ،ایک بیٹے اور چھ بیٹیوں کے درمیان ترکہ کی تقسیم کا طریقہ کار

فتوی نمبر :
82551
| تاریخ :
معاملات / ترکات / احکام وراثت

بیوہ،ایک بیٹے اور چھ بیٹیوں کے درمیان ترکہ کی تقسیم کا طریقہ کار

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے والدِ محترم کی ایک ملکیت (پلاٹ) ہے ،اور ان کو فالج پڑ گیا تھا، اور انہوں نے اپنی زندگی میں وہ پلاٹ میری والدہ محترمہ کے نام کر دیا تھا ، اور اب میرے والد اپنے خالق حقیقی سے جاملے ہیں، اب وراثت میں ایک بھائی، چھ بہنیں اور والدہ محترمہ ہے، میراث سے متعلق تمام تقسیم کا طریقہ کارکے ساتھ اس سوال کا جواب عنایت فرماکر مشکور ہوں۔جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ اس کے والدِمرحوم نے مذکو ر پلاٹ اپنی بیوی (سائل کی والدہ ) کے فقط نام کروایا تھا، یا مرحوم نے اپنی زندگی میں یہ پلاٹ اسے ہبہ (گفٹ)کرکے اس پر انہیں باضابطہ مالکانہ قبضہ بھی دیدیاتھا ؟ تاکہ اس کے مطابق جواب دیاجاتا ۔
تاہم اگر سائل کے والدِمرحو م نے مذکور پلاٹ اپنی بیوی(سائل کی والدہ) کے فقط نام کیا ہو،ان کو اس پلاٹ پر باضابطہ مالکانہ قبضہ نہ دیا ہو تو ایسی صورت میں فقط نام کردینے سے بیوی(سائل کی والدہ) شرعاً مذکور پلاٹ کی مالک نہیں بنی ،بلکہ وہ پلاٹ سائل کے والدِ مرحوم کی حیات تک بدستور اس کی ملکیت رہا ، اور اب ان کے انتقال کرجانے کی صورت میں ان کا ترکہ شمار ہوکر اس کے تمام ورثاء (بیوہ ،بیٹے اور بیٹیوں )کے درمیان حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم ہوگا ، جس کی تفصیل ذیل میں آرہی ہے۔
اس کے بعد واضح ہوکہ سائل کے والدِ مرحوم کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق اس کے موجود ورثاء کے درمیان اس طرح تقسیم ہوگاکہ مرحوم نے بوقتِ انتقال مذکور پلاٹ سمیت جوکچھ منقولہ وغیر منقولہ مال وجائیداد،سونا، چاندی،زیورات،نقد رقم اور ہر قسم کاچھوٹا بڑا گھریلو سازوسامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے ،اس میں سے سب سے پہلےمرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ،اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کچھ قرض واجب الاداہو،یا بیوہ کا حقِ مہر ادا نہ کیا ہو اور انہوں نے معاف بھی نہ کیا ہوتو وہ ادا کریں،اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی(3/1)حصے کی حد تک اس پر عمل کریں،اس کے بعد جو کچھ بچ جائے،اس کے کل چونسٹھ (64) حصے بنائے جائیں ، جن میں سے مرحوم کی بیوہ کوآٹھ(8)حصے، بیٹے کوچودہ (14) حصے ، جبکہ ہر بیٹی کو سات(7) حصےدیے جائیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار:(و تتم) الهبة (بالقبض) الكامل (و لو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به) و الأصل أن الموهوب إن مشغولا بملك الواهب منع تمامها ،(5/690)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82551کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =ایک بیوہ تین بیٹے دو بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات