احکام وراثت

ذاتی رقم سے خریدے گئے مکان میں دوسرے بھائی کا دعوی کرنا

فتوی نمبر :
82544
| تاریخ :
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ذاتی رقم سے خریدے گئے مکان میں دوسرے بھائی کا دعوی کرنا

محترم جناب مفتی صاحب! جامعہ بنوریہ سائٹ کراچی السلام علیکم! کیا فرتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ والد صاحب سے علیحدہ ہونے کے بعد میں نے ایک عدد مکان خریدا اور اسے اپنے ذاتی خرچ پر تعمیر کیا۔
(۲): ایک عدد جو والد صاحب کی ملکیت تھا، والد صاحب نے مجھے اس کے بنانے کی اجازت دی، والد اور والدہ کی رضامندی سے میں نے اسے اپنے ذاتی خرچہ پر تعمیر کیا، میں نے اس کی قیمت معلوم کی تو مارکیٹ ویلیو کے حساب سے اس کی قیمت مبلغ تیرہ لاکھ روپے (۱۳۰۰۰۰) ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ کہ ان میں بہنوں اور بھائی کا بھی حصہ ہوگا یا نہیں؟ جب کہ دونوں کی تعمیر میں نے خود اپنی رقم سے کی ہے۔
نوٹ: مذکور پلاٹ جس پر بندہ نے والدین کی اجازت سے مکان تعمیر کیا، والدین نے با ضابطہ مالکانہ قبضہ نہیں دیا تھا، البتہ سابقہ مکان میں وسعت کم پڑ جانے پر صرف تعمیر کی اجازت دی ،تاکہ رہائش میں سہولت رہے ، جبکہ اس وقت والد صاحب کاروبار سے الگ ہو چکے تھے، اور دو بھائیوں کا الگ الگ سے کاروبار اور کھانا پکانا الگ تھا، اور حسبِ استطاعت ہر بھائی والدین کی خدمت کرتا رہا، مزید یہ کہ مکان کی تعمیر پر جو اخراجات آئے ان کے بارے میں بھی کچھ طے نہیں ہوتا تھا کہ یہ والد صاحب پر قرض ہوگا یا نہیں؟ اور اب بھی والدین الحمد للہ حیات ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

برتقدیرِ صحتِ سوال سائل کے مذکور اخراجات والدین کے ساتھ تعاون اور اس کی طرف سے ذاتی تبرّع و احسان ہیں، البتہ علیحدگی کے بعد اپنی ذاتی رقم سے الگ طور پر جو مکان تعمیر کیا ہے، وہ محض سائل کا ہی حق ہے، اس میں کسی دوسرے کا اپنی حصہ داری کا دعوی کرنا درست نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی شرح المجلة: واعلم ان المراد بالقبض الذی تتم بہ الھبة ھو القبض الکامل وھو فی المنقول ما یناسبه و في العقار ما یناسبه اھ (۳/ ۳۴۵) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اسماعیل جان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82544کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =ایک بیوہ تین بیٹے دو بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات