آمدنی و مصارف

سودی رقم سے اگر مکان خریدا جائے تو کیا مکان کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق صدقہ کرنا لازم ہوگا؟

فتوی نمبر :
81955
| تاریخ :
2025-04-14
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

سودی رقم سے اگر مکان خریدا جائے تو کیا مکان کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق صدقہ کرنا لازم ہوگا؟

اگر ایک شخص نے سود کے مال سے کوئی پراپرٹی وغیرہ بنائی ہو اور اب وہ اس مال کو بغیر ثواب کی نیت سے صدقہ کر کے اتارنا چاہتا ہو تو کیا وہ اسی مال کو صدقہ کرے گا ،جتنی ویلیو میں اس نے وہ گھر بنایا ،یا وہ اس کی مارکیٹ ویلیو کے حساب سے اس کا صدقہ کرے گا یعنی اضافی ویلیو کے ساتھ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں درج کردہ تفصیل کے مطابق مذکور شخص کے لئے سودی معاملہ کرنا اور سود کی مد میں حاصل شدہ رقم سے مکان خرید کر اپنے استعمال میں لانا تو شرعا ناجائز اور حرام عمل تھا جس پر اسے بصدق دل توبہ و استغفار اور آئندہ کے لئے سودی لین دین سے مکمل اجتناب لازم ہے،تاہم اگر وہ توبہ تائب ہوچکا ہے،تو اب اس کے ذمہ مکان کی خریداری میں صرف کی گئی سودی رقم کے بقدر رقم اس کے مالکان یا ان کے ورثاء کو واپس کرنا لازم اور ضروری ہوگا،البتہ اگر اس کے مالکان یا ان کے ورثاء کا علم نہ ہو یا ان تک یہ رقم پہنچانا ممکن نہ تو ایسی صورت میں سودی رقم کے بقدر رقم فقراء و مساکین پر بلا نیت ثواب صدقہ کرنا لازم اور ضروری ہوگا،مکان کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق اضافی رقم صدقہ کرنا لازم نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال تعالی فی تنزیل العزیز:يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَأۡكُلُواْ ٱلرِّبَوٰٓاْ أَضۡعَٰفٗا مُّضَٰعَفَةٗۖ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ لَعَلَّكُمۡ تُفۡلِحُونَ (آل عمران ایۃ:130)
فی فقہ البیوع:أمَا فى بيان القسم الأولء تُعبّر عن جميع العقود الباطلة فيما يأتى بالمغصوبء والذى يقبض الحرام هذا المال بالغصب. وذلك لسهولة التَعبير. ويشمّل هذا التتعبير كل مال حرام لأتتلكه الب أ فى الشّرعء و سواءٌ غصباء كان سرقة؛ أو أو رشوة. أو ربأ فى القرضء أو مأخوذاً ببيع ,باطل. وإِنّه حرام للغاصب الانتفاع به أو التَصرفه فيه. فيجب عليه أن يردّه إلى مالكه, أوإلى وارثه بعد وفاته« وإن لم يُمكن ذلك لعدم معرفة المالك أو وارثه أولتعذرالرة عليه لسبب من الأسبابء وجب عليه التَخَلْ صمنه بتصدقه عنه من غير نيّةِ ثواب الصّدقةٍ لنفسه.وهذا الحكمُ عاص سواءٌ أكان المغصوب عَرّضاً أم نقد لأن النقود تتعيّن فى لحنفيّة العغصوبء حتى عند الذين يقولون بعدم تعيّن النقود. كما مر تحقيقه. (الی قولہ)أما ذا كان المتضوب: تدا :وازاه القاضبت« أن يشتري به شيئاًء لايجوز له ذلك قبل أداء الضّمان بالاتفاق. ولكن إن اشترى شيئاً بالنقود المغصوبة قبل أداء الضّمان.(الی قولہ)القول الثالث: قول الكرخي رحمه الله تعالىء وهو أنه لا يطيب؛ له المشترّى وربحه فى الصّورتين الأوليين« ويطيب؛ له فى الصُور الثّلاث الأخيرة؛ لأن البيع فى هذه الصُور لايستند إلى المغصوب بعينه. (ج:2،ص:388)
فیہ ایضا:وذكر كثير من المتأخرين أن الفتوى الآن على قول الكرخي دفعاً للحرج عن النّاس الخ(ج:2،ص:393،ط:مکتبۃ معارف القرآن کراتشی)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سلیم اللہ علیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 81955کی تصدیق کریں
0     226
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • صدقہ کی چیز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات