السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ!
معلوم یہ کرنا ہے کہ کسی پریشانی کو دور کرنے کے لئے سورۂ مزمل کو چالیس دفعہ پڑھنا یا لوگوں کا مِل کر(جمع ہو کر)” آیتِ کریمہ“ کا ورد کرنا جائزہے یا نہیں؟
اگر مقصد جائز ہو تو اگر چہ جائز دونوں ہی امور ہیں، تاہم مذکور مقصد کے لئے ”آیتِ کریمہ“ کا پڑھنا زیادہ مجرب ہے، اس لئے اس کا اہتمام چاہیے۔ (ماخوذ از اعمال قرآنی)