احکام وراثت

مشترکہ خاندان میں بعض افراد کی ذاتی کمائی کاحکم

فتوی نمبر :
81733
| تاریخ :
2025-03-01
معاملات / ترکات / احکام وراثت

مشترکہ خاندان میں بعض افراد کی ذاتی کمائی کاحکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے تین بھائی ہیں، اور میرے(عبد الکریم) کےبیٹوں نے آپس میں مل کر اپنی ذاتی رقم سے دو دکانیں بنائی ہیں، اب میرے بیٹوں کا کہنا ہے کہ یہ دکانیں چونکہ ہم نے اپنی ذاتی رقم سے خریدی ہیں اس لئے آپ کے بھائی (چچاؤں) کا اس میں کوئی حصہ نہیں ہے، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس میں میرے بھائیوں کا کچھ حصہ بنتا ہے یا نہیں؟ قرآن وسنت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں
نوٹ: ہم تین بھائی مشترکہ طور پر رہائش پذیر تھے اور ابھی تک ہیں،ا ور اب معاملہ کو الگ کرنے کا ارادہ ہے، لیکن یہاں ایک مسئلہ ہمیں درپیش ہے وہ یہ ہےکہ میرے بیٹوں نے اپنی ذمہ داری پر قرض لیکر ایک مستقل کاروبار کاسمیٹک کی صورت میں شروع کیا،اس میں نہ میری کوئی شراکت تھی اور نہ ہی میرے بھائیوں کی، ان کا مستقل الگ اور علیحدہ حساب و کتاب ہے، اب آپ حضرات سے معلوم یہ کرناہےکہ ہمارے بھائیوں کی تقسیم میں میرے بیٹوں کا کاروبار شامل ہوگا یا نہیں؟ جبکہ میرے بھائی بھی یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ میرے بیٹوں نے اپنے طور پر کاروبار کیا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ تفصیل اور نوٹ میں درج کردہ وضاحت اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو اس میں کسی قسم کی دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہو اس طور پر کے سائل (عبد الکریم) کے بیٹوں نے اپنی ذاتی رقم یا کسی سے اپنی ذمہ داری پر قرض لیکر کاروبار شروع کیا ہو، اس میں سائل (عبد الکریم) اور سائل کے بھائیوں کی کسی قسم کی کوئی شراکت نہ ہو، بلکہ سائل کے بیٹوں نے ذاتی طور پر یہ معاملہ کیا ہو، تو ایسی صورت میں سائل کے بیٹوں کا کاروبار شرعاً ان کی ملکیت ہے، اس میں سائل یا سائل کے بھائیوں کاشرعاً کوئی حصہ نہیں، لہذا سائل اور اس کے بھائیوں کے درمیان جائیداد کے بٹوارے میں سائل کے بیٹوں کا کاروبار شامل نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار : (و ماحصلہ أحدھما فلہ وما حصلاہ معاً فلھما) الخ
و فی الشامیۃ تحت : (قولہ و ما حصلہ أحدھما) أی بدون عمل من الآخر (إلی قولہ) مطلب إجتمعا فی دار واحدۃ و اکتسبا و لا یعلم التفاوت فھو بینھما با لسویۃ (إلی قولہ) ثم ذکر خلافا فی المرأۃ مع زوجھا إذا إجتمع بعملھما أموال کثیرۃ فقیل ھی للزوج و تکون المرأۃ معینۃ لہ، إلا أذا کان لھا کسب علی حدۃ فھو لھا الخ (فصل فی شرکۃ الفاسدۃ ، ج 4 ، ص 325 ، ط: سعید)۔
وفی العقوود الدریۃ : و فی الفتاوی الخیریۃ سئل فی إبن کبیر ذی زوجۃ و عیال و کسب مستقل حصل بسببہ أموالاً و مات ھل ھی لوالدہ خاصۃ أم تقسم بین ورثتہ أجاب ھی للأبن تقسم بین ورثتہ الخ ( کتاب الدعوی ، ج 2 ، ص 17 ، ط: حقانیۃ)۔
و فی شرح المجلۃ : کل یتصرف فی ملکہ کیف شاء لکن إذا تعلق حق القیر بہ یمنع المالک من تصرفہ الخ (فصل فی بیان بعض القواعد الخ ، ج 4 ، ص 132 ، ط: حقانیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
انعام اللہ حمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 81733کی تصدیق کریں
0     10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 4
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات