احکام وراثت

مورث کی زندگی میں فوت ہونے والے وارث کے حصۂ میراث کا حکم

فتوی نمبر :
81698
| تاریخ :
2025-02-26
معاملات / ترکات / احکام وراثت

مورث کی زندگی میں فوت ہونے والے وارث کے حصۂ میراث کا حکم

السلام علیکم
وراثت کی تقسیم کے حوالے سے چند سوالات کے جوابات قرآن و سنت کی روشنی میں در کار ہیں ۔
سوال نمبر 1: میری والدہ محترمہ نے ترکہ میں جو مال چھوڑا ہے اس کی تقسیم کس طرح ہوگی؟ورثاء کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔
1:والدہ کے والد اور والدہ پہلے وفات پاگئے ۔
2:شوہر حیات نہیں پہلےوفات پاگئے۔
3:چار بیٹے ، تمام بیٹے حیات ہیں ۔
4:تین (3) لڑکیا ں ، دو(2) لڑکیاں حیات ہیں اور ایک وفات پاگئیں ( والدہ کے انتقال سے قبل)
سوال نمبر 2: مرحومہ کے ترکہ میں سے کیا زندہ وارثوں کو ہی حصہ ملے گا؟اور اگر نہیں تو جو اولاد والدین کی حیات میں وفات پاگئی اس کا حصہ نہ ہونے کی قرآن و سنت کی روشنی میں دلیل ، نیز کیامرحوم اولاد کی اولاد کو ترکہ میں سے کچھ نہیں ملے گا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ کسی شخص کے انتقال کے بعد اس کے ترکہ میں صرف ان ورثاء کو حصہ ملتا ہے جو مرحوم کے انتقال کے وقت زندہ ہو ں اور اس دوران کوئی دوسرا مانعِ ارث (یعنی مثلاً وارث کا مرحوم کا قاتل ہونا ،اختلاف ِدین میں سے کوئی صورت )موجود نہ ہو چنانچہ جو ورثاء مرحوم کی زندگی میں انتقال کر چکے ہوں ، تو ان کی اولاد مرحوم کے ترکہ میں حصہ دار نہیں ہوتی ۔ لہذا صورتِ مسئولہ میں سائل کی والدہ مرحومہ کے ترکہ میں ان کے انتقال کے وقت زندہ موجود ورثاء ہی حصہ دار قرار پائیں گے ، جبکہ اس کی زندگی میں فوت ہونے والی بیٹی کی اولاد کا اپنی نانی کے ترکہ میں شرعاً کوئی حصہ نہ ہوگا ، البتہ اگر دیگر ورثاء انہیں اپنی مرضی سے کچھ دینا چاہیں تو انہیں اختیار ہے تاہم ایسا کرنا ان پر لازم نہیں ،
اس کے بعد واضح ہو کہ سائل کی والدۂ مرحومہ کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق اس کے موجودہ ورثاءمیں اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحومہ نے بوقتِ انتقال اپنی ملکیت میں جو کچھ منقولہ وغیر منقولہ مال وجائیداد سونا ، چاندی ،زیورات ، نقد رقم اور ہر طرح کا ساز وسامان چھوڑا ہے ، وہ سب مرحومہ کاترکہ ہے ، اس میں سے سب سے پہلے مرحومہ کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومہ کے ذمہ کچھ قرض واجب الادا ہو تو وہ ادا کریں ،اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومہ نے کوئی جائزوصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی(1/3) کی حد تک اس پر عمل کریں، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے ،اس کے کل دس(10) حصے بنائے جائیں جن میں سے ہر بیٹے کو دو(2) حصے جبکہ ہر بیٹی کو ایک(1) حصہ دیا جائے .

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر: ھی علم بأصول من فقہ و حساب الخ
و فی الرد تحت( قولہ ) ھی علم بأصول الخ ) ای قاعد و ضوابط تعرف( الی قولہ) وشروطہ ثلاثۃ : موت مورث حقیقۃ، أو حکما کمفقود أو تقدیرا کجینین فیہ غرۃ ، و وجود وارثہ عند موتہ حیا حقیقۃ أو تقدیرا کا الحمل و العلم بجھۃ ارثہ الخ کتاب الفرائض، ج 6، ط: ایچ ایم سعید )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سعید اللہ لطیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 81698کی تصدیق کریں
0     5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات