احکام وراثت

میت پر قرضے کا دعوی کس صورت میں معتبر ہوگا،اور قرضہ کون ادا کرے گا؟

فتوی نمبر :
81475
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

میت پر قرضے کا دعوی کس صورت میں معتبر ہوگا،اور قرضہ کون ادا کرے گا؟

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عمرو کے والد نے بوقتِ انتقال یہ وصیت کی تھی کہ فلاں فلاں شخص کا قرض میرے ذمہ ہے، ادا کر دینا، تو عمرو نے وہ قرض ادا کر دیا اور جس وقت والد کا جنازہ رکھا تھا عمرو نے یہ اعلان بھی کر دیا تھا کہ جس شخص کا قرض میرے والد کے ذمہ ہو وہ ہم سے رجوع کرے ،اس وقت بھی جن لوگوں نے قرض کا مطالبہ کیا ان کو عمرو نے قرض ادا کیا، لیکن کئی مہینوں کے بعد جبکہ وراثت بھی تقسیم ہوگئی تھی ،زید نے دعوی کر دیا کہ میرا قرض بھی تمہارے والد کے ذمہ تھا ،عمرو کہتا ہے کہ تم نے اس وقت کیوں نہیں مطالبہ کیا، زید کہتا ہے کہ مجھے ابھی پیسوں کی سخت ضرورت پیش آئی ہے ،یاد رہے کہ زید یہ دعویٰ بالمشافہ عمرو سے نہیں کرتا، بلکہ بکر کے توسط سےکرتا ہے، جبکہ زید کا گواہ بھی صرف بکر ہی ہے ،اس کے علاوہ زید کے پاس کوئی گواہ بھی نہیں ہے اور بکر بھی صرف اس حد تک گواہ ہے کہ میرے سامنے تمہارے والد نے زید سے بطورِ قرض کے کچھ رقم مانگی تھی، باقی قرض بکر کے سامنے دیا نہیں ہے ۔درجِ ذیل امور دریافت طلب ہیں :
(1) آیا عمرو پر زید کا قرض ادا کرنا واجب ہے؟ (۲) اگر ادا کرنا واجب ہے تو عمر و اکیلا قرض اداکرے گا یا تمام ورثاء کے مال سے ؟ (۳) آیا عمرو، زید سے گوا ہوں کا مطالبہ کر سکتا ہے ؟ (۴) اگر گواہوں کا مطالبہ کر سکتا ہےتو شرعی گواہی کیا ہے ؟ (۵) اور اگر زید شرعی گواہی پیش نہ کر سکے تو زید ہی سے عمر و قسم کا مطالبہ کر سکتا ہے (۶) اور اگر زید شرعی گواہی پیش نہ کر سکے اور قسم بھی اس سے نہ لی جاسکے یا لی جا سکے مگر زید قسم نہ اٹھائے تو عمرو اس کا قرض ادا کرےیا نہیں؟ اگر نہیں ادا کرے تو احتمالی صورت میں اگر عمرو کے والد نے قرض لیا ہو تو آخرت میں عمرو کے والد کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر شخصِ مذکور کے والد نے زید سے متعلق قرض کی ادائیگی کی صراحت نہ کی ہو اور زید کے پاس اسے قرض دینے کا بینۂ شرعیہ موجود ہو تو اس صورت میں شخصِ مذکور یا اس کے بھائیوں پر قرض کی ادائیگی قضاءً لازم نہیں ،تاہم اگر اسے زید کے سچا ہونے کا یقین یا گمان غالب ہو تو باتفاقِ ورثاء جمیع ترکہ سے یا کسی وارث کا اپنے حصہ سے اس کا ادا کر دینا بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی مشکوۃ المصابیح: عن ابن عباس مرفوعاً،لکن البینۃ علیٰ المدعی والیمین علیٰ من انکر (ص/366)۔
وفی المرقات: قال النووی ھذا الحدیث قاعدۃ شریفۃ کلیۃ من قواعد احکام الشرع،ففیہ انہ لایقبل قول الانسان فیما یدعیہ بمجرد دعوہ،بل یحتاج الیٰ بینۃ او تصدق المدعی علیہ(الیٰ قولہ) وقد بین ﷺ الحکمۃ فی کونہ لایعطی بمجرد دعواہ انہ لو اعطی بمجردھا لادعی قوم دماء قوم واموالھم واستبیح ولایتمکن المدعی علیہ من صون مالہ ودمہ اھ(7/336)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 81475کی تصدیق کریں
0     1022
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات