احکام وراثت

بھائیوں کے اپنی ذاتی رقم سے خریدےگئےمکان میں بہنوں کا حصے کا دعوی کرنا

فتوی نمبر :
81138
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

بھائیوں کے اپنی ذاتی رقم سے خریدےگئےمکان میں بہنوں کا حصے کا دعوی کرنا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے والد صاحب مرحوم نے اپنی وفات سے تقریباً سولہ سترہ سال سال قبل ہی کام کاج کرنا چھوڑ دیا تھا ، گھر کے خرچ و اخرا جات ہم بھائی مل کر پورا کرتے تھے ، ہم کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر تھے ، میرے بھائی مسمیٰ شاکر ملک سے باہر جاب کرتے ہیں، اور میں یہاں پاکستان میں جاب کرتا ہوں، آج سے تقریباً چھ سات سال قبل والد صاحب مرحوم نے مجھ سے اور میرے بڑے بھائی مسمیٰ شاکر سے ایک مکان خریدنے کے حوالے سے بات کی، جس پر ہم دونوں بھائیوں نے آمادگی کا اظہار کیا ، میرے والد صاحب مرحوم نے ایک مکان بُک کروایا، ہم دونوں بھائیوں نے حسبِ استطاعت تقریباً ڈیڑھ سال میں گھر کی قسطیں ادا کر دیں ، والد صاحب کی وفات کے ایک ہفتہ قبل ہم اس مکان میں شفٹ ہو گئے ، اور والد صاحب مرحوم کے انتقال کے بعد وہ مکان والدہ کے نام کر دیا گیا ، اب ہماری والدہ محترمہ کا بھی انتقال ہو چکا ہے ۔ اب آپ حضرات سے معلوم یہ کرنا ہے کہ اس مکان میں میری بہنوں کا حصہ بنتا ہے یا نہیں؟ مکان خریدنے سے تقریباً چھ سات سال قبل بہنوں کی شادیاں ہو چکی تھیں، اور یہ مکان میرے اور میرے بڑے بھائی مسمیٰ شاکر کی کمائی سے خریدا گیا ہے، جس میں تقریبا ًستر فیصد میرے بھائی کے پیسے لگے ہونگے ،اور تیس فیصد میرے ، والد صاحب مرحوم نے یہ بات کہی تھی کہ بیٹیوں کی شادی کر کے میں فارغ ہو چکا ہوں، اور یہ مکان میں اپنے بیٹوں کے لئے خرید رہا ہوں ، اور یہ بات میری بہنوں اور والدہ سب کے علم میں تھی کہ یہ مکان ان دونوں بھائیوں کا ہے، لیکن اب والدہ کے انتقال کے بعد ہمارے اس مکان میں حصے کا مطالبہ کر رہی ہیں ، شریعت کی رو سے جواب عنایت فرما کر ممنون فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جب گھر کی کفالت سائل اور اس کے بھائی کے ذمہ تھی ،اور والدین بھی ان کے زیر کفالت تھے، تو والد کی رائے پر ان کا اپنی ذاتی رقم سے خریدا ہوا مکان بھی سائل اور اس کے بھائی کے درمیان مشترک ہوگا ،جبکہ بقول سائل کے والد نے بھی بک کراتے وقت انہی کیلئے لینے کی صراحت کردی تھی،لہذا والدہ کے محض نام کرنے سے وہ مکان اس کی ملک نہیں بنا، اس لئے اب والدہ کی وفات کے بعد بہنوں کا دعوی درست نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في شرح المجلة : انه لولم يكن للأب عمل ولا كسب بل العمل والكسب للابن يكون المال المتحصل للابن خاصة لأن الأب حينئذ في عيال ابنه وهو ظاهر اھ (۲/ ۳۲) ۔
وفي الدر المختار: (وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل (ولو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به) والأصل أن الموهوب إن مشغولا بملك الواهب منع تمامها، (5/ 690)۔
وفي حاشية ابن عابدين: (صح الرجوع فيها بعد القبض) أما قبله فلم تتم الهبة اھ (5/ 698)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قاسم على رفيع عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 81138کی تصدیق کریں
0     805
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات