احکام وراثت

والد کا مرض الوفات میں اولاد کو میراث سے محروم کرنے کے لئے زمین کو بیچنا

فتوی نمبر :
80975
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

والد کا مرض الوفات میں اولاد کو میراث سے محروم کرنے کے لئے زمین کو بیچنا

کیا فر ماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم ایک والدہ سے پانچ بھائی بہن ہیں ، اپنے بھائی بہنوں میں سب سے چھوٹا ہوں ، اس وقت میری عمر 30 سال کے قریب ہے، میری والدہ مجھے ۶ ماہ کی عمر میں چھوڑ کر اس دنیا سے رحلت فرماگئیں، میرے والد نے دوسری شادی کرلی ،میرے والد نے دو پلاٹ خریدے، جس میں سے ایک پلاٹ میرے بڑے بھائی کے نام صرف اس لئے کر دیا کہ اس میں تم تمام پانچ بھائی بہنوں کا حصہ ہے، اب میرے والد اپنا اور میرے بھائی کے نام جو پلاٹ ہے، دونوں کو فروخت کر دینا چاہتے ہیں ، اور کسی بھی بھائی بہن جو پہلی والدہ سے ہیں، ان کو کوئی حصہ نہیں دینا چاہتے ہیں ۔ جب کہ وہ خود زندگی اور موت کے کشمکش میں مبتلا ہیں،وراثت کے اس مسئلہ میں کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے والد اگر واقعۃً ایسے بیمار ہوں کہ موت اور زندگی کے کشمکش میں ہوں ،تو ان کا مذکور معاملۂ بیع درست نہیں، بلکہ دیگر ورثاء کی اجازت پر موقوف ہے، جبکہ ان کا مذکور پہلی بیوی سے ہونے والی اولاد کو بالکل محروم کرنے کی بات کرنا بھی گناہ پر مبنی ہے، جس سے احترار لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الدر المختار: وبيع المريض لوارثه على إجازة الباقي اھ(5/ 112)۔
وفي حاشية ابن عابدين: (قوله: على إجازة الباقي) أو على صحة المريض، فإن صح من مرضه نفذ، وإن مات منه ولم تجز الورثة بطل اھ (5/ 112)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
لطف اللہ نصيب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80975کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =ایک بیوہ تین بیٹے دو بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات