السلام علیکم! میرے بھائی کی دوکان سے سولہ ہزار (16000) روپے کی چوری ہو گئی ہے، وہ بہت پریشان ہے، براہِ کرم کوئی وظیفہ بتائیں کہ ان کے پیسے مل جائیں۔
آپ کے بھائی کو چاہیے کہ”سورۂ ضحیٰ“ اور درجِ ذیل دعا کا کثرت سے ورد رکھے اور باوضو ہو کر دو رکعت نمازِ نفل پڑھے اور تشہد کے بعد یہ دعا پڑھے، ان شاء اللہ ان کی گم شدہ رقم مل جائیگی۔
”أللّٰهُمَّ رَآدَّ الضَّالَةَ وَهَادِيَ الضَّالَّةِ أَنْتَ تَهْدِىْ مِنَ الضَّلَالَةِ أُرْدُدْ عَلَىَّ ضَالَّتِيْ بِقُدْرَتِكَ وَسُلْطَانِكَ فَإِنَّهَا مِنْ عَطَائِكَ وَفَضْلِكَ“(از حصن حصین، ص:۳۶۵)