آمدنی و مصارف

ایف بی آر کے ملازم کی آمدن کا حکم

فتوی نمبر :
80287
| تاریخ :
2024-12-30
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

ایف بی آر کے ملازم کی آمدن کا حکم

محترم جناب! السلام علیکم، امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے، میرا ایک سوال ہے:
اگر کوئی شخص ایف بی آر (FBR) کو کسی ٹیکس چوری کی اطلاع دے کر انعام حاصل کرے، تو کیا اُس کی یہ آمدنی حلال ہوگی؟ یعنی وہ شخص ایف بی آر کا ”وسل بلوؤ ر“(مخبر) ہو، اور ٹیکس چور کی اطلاع دینے پر اُسے انعام دیا جائے،براہِ مہربانی اس کا جواب قرآن و حدیث کی روشنی میں دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ ملک کے امن وسلامتی کی خاطرحاکمِ وقت کی جانب سے مخبر کی حیثیت سے ملازمت اختیار کرنے میں اگرکسی حکم شرعی کی خلاف ورزی یا دیگر کسی بھی گناہ کے امر کا مرتکب نہ ہونا پڑتاہو، بلکہ شرعی اورقانونی تقاضوں کالحاظ رکھتےہوئےمحض مخبری کا کام سرانجام دینا ہوتو فی نفسہ اس ملازمت کو اختیار کرنے اور اس پر اجرت لینے میں مضائقہ نہیں، اور اگر سائل کو اپنی اس ملازمت میں یکسوئی اورپرخلوص کردارکی بناء پر کبھی کبھار حکومت کی طرف سے اعزاز کے طورپر انعام سے بھی نوازاجاتا ہوتو وہ حکومت کی طرف سے تبرّع شمار ہو گا ، اوراس انعام کوقبول کرنا سائل کیلئےجائز اورآمدنی حلال ہوگی ۔

مأخَذُ الفَتوی

کماقال الله تعالى فی القرآن الكريم: وَتَعَاوَنُواْ عَلَى الۡبِرِّ وَالتَّقۡوَىٰ وَلَا تَعَاوَنُواْ عَلَى الۡإِثۡمِ وَالۡعُدۡوَٰنِ وَاتَّقُواْ اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الۡعِقَابِ، (سورۃ المائدة، الآیۃ: 2)-
وفی التفسیر المظھری: تحت قولہ تعالی وتعاونوا على البر اى على امتثال امر الله تعالى والتقوى اى الانتهاء عما نھى عنه كى يتقى نفسه عن عذاب الله ولا تعاونوا على الإثم والعدوان يعنى لا تعاونوا على ارتكاب المنهيات ولا على الظلم لتشفى صدوركم بالانتقام، عن النواس بن سمعان الأنصاری قال سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن البر والإثم قال البر حسن الخلق والإثم ما حاك فى نفسك وكرهت ان يطلع عليه الناس رواه مسلم فى صحيحه والبخاری فى الأدب والترمذی وعن ابى ثعلب قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم البر ما سكنت اليه النفس واطمأن اليه القلب وان أفتاك المفتون رواه احمد، (ج 3، ص 19، ط: مکتبۃ الرشیدیۃ)-
وقال تعالیٰ: يَٰٓأَيُّهَا الَّذِينَ اٰمَنُوٓاْ أَطِيعُواْ اللَّهَ وَأَطِيعُواْ الرَّسُولَ وَأُوْلِي الۡأَمۡرِ مِنكُمۡ،الخ (سورۃ النساء،الآیۃ:59)-
وفی التفسیر المظھری: تحت ھذہ الآیۃ (مسئلة) وهذا الحكم يعنى وجوب إطاعة الأمير مختص بما لم يخالف امره الشرع، يدل عليه سياق الآية فان الله تعالى امر الناس بطاعة اولى الأمر بعد ما أمرهم بالعدل فى الحكم تنبيها على ان طاعتهم واجبة ما داموا على العدل، ونص على ذلك فيما بعد فإن تنازعتم في شيء فردوه الاية، قال بعض الأفاضل: صيغة اولى الأمر يفيد ان متابعتهم واجبة فيما ولوه من الأمر، وجعلهم الله تعالى واليا فيه وانما هو العدل فى الحكم،الخ (ج2، ق2، ص152، ط: مکتبۃ الرشدیۃ)-
وفی البدائع: وكذلك ما يفعله السلاطين وهو أن يقول السلطان لرجلين: من سبق منكما فله كذا فهو جائز لما بينا أن ذلك من باب التحريض، الخ (کتاب السباق، ج 6، س 206، ط: ایچ ایم سعید)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبداللہ اسد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80287کی تصدیق کریں
0     327
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • صدقہ کی چیز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات