روزہ کے مفسدات و مکروهات

کیا روزے کی حالت میں شرمگاہ کے اندرونی حصے کو دھویا جاسکتا ہے؟

فتوی نمبر :
79672
| تاریخ :
2024-11-29
عبادات / روزہ و رمضان / روزہ کے مفسدات و مکروهات

کیا روزے کی حالت میں شرمگاہ کے اندرونی حصے کو دھویا جاسکتا ہے؟

میں نے پچھلے دنوں ایک مسئلہ پڑھا کہ روزے کی حالت میں استنجا کرتے ہوئے شرمگاہ کو انگلی سے صاف نہیں کرنا چاہیئے ، ورنہ روزہ ٹوٹ جائےگا ، میری عادت ہے کہ استنجا کرتے ہوئے اندر تک صفائی کرتی ہوں،کیونکہ وہاں رطوبت ہوتی ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ اس کو صاف کئے بغیر میرا وضو نہیں ہوگا، میں بہت پریشان ہوں، کیا مجھے تمام سالوں کے روزے دوبارہ رکھنے پڑیں گے اور روزے کی حالت میں مکمل صفائی نہیں کرسکتے کیا ؟یہ بھی بتادیں۔فاسئلوا اہل الذکر ان کنتم لا تعلمون۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر سائلہ کی مراد دورانِ استنجاء شرمگاہ کے بیرونی حصہ کی صفائی میں محض مبالغہ کرنا ہو تو اس سے روزہ کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا ، البتہ سائلہ کو استنجاء کے دوران ایسی مبالغہ آرائی سے گریز کرنا چاہیے، جس سے روزہ جیسی اہم عبادت کی ادائیگی سے متعلق شک و شبہ پیدا ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الفتاوى الهندية: ولو أدخل أصبعه في استه أو المرأة في فرجها لايفسد، وهو المختار إلا إذا كانت مبتلةً بالماء أو الدهن فحينئذٍ يفسد؛ لوصول الماء أو الدهن، هكذا في الظهيرية. هذا إذا كان ذاكراً للصوم، وهذا تنبيه حسن يجب أن يحفظ؛ لأن الصوم إنما يفسد في جميع الفصول إذا كان ذاكراً للصوم، وإلا فلا، هكذا في الزاهدي الخ(الباب الرابع فیما یفسد ومالا یفسد،ج:1،ص:204،ط:ماجدیۃ)۔
وفی البحرالرائق: إنما یفسد إذا وصل إلی موضع المحقنة و قلما یكون ذلك ، و للمخافة ینبغی أن ینشف المحل قبل أن یقوم و یستحب لغیر الصائم أیضا حفظ الثوب من الماء المستعمل الخ (باب الانجاس،ج:1،ص:253،ط:دار المعرفۃ)۔
وفی تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق: لو أدخلت الصائمة أصبعها في فرجها أو دبرها لا يفسد على المختار إلا أن تكون مبلولةً بماء أو دهن الخ (كتاب الصوم، باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده، ج1 ، ص 330، ط: المطبعة الكبرى الأميرية)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد شاہ کریم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 79672کی تصدیق کریں
0     21
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 4
  • روزے کی حالت میں غسل کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   روزہ کے مفسدات و مکروهات 3
  • روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 3
  • روزے کی حالت میں انجکشن لگوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 6
  • روزےکی حالت میں غسل فرض ہوجائے تو کیا روزہ ٹوٹ جاتاہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا بچے کو دودھ پلانےسے روزہ ٹوٹ جائے گا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 2
  • ہومیوپیتھک دواسونگھنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا احتلام سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں استنجاء کے وقت عورت کا گیلی انگلی شرمگاہ میں داخل کرنا- اس کے لۓ استنجاء کا طریقہ

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزہ کی حالت میں سورج غروب ہونے سے پہلے اور صبح صادق کے بعد کھانا یا کچھ پی لینا

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں اجنبیہ عورت کو بوسہ کے بعد نکلنے والے پانی سے روزی فاسد ہوتا ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • اسقاطِ حمل سے آنے والے خون کے دوران روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزہ کی حالت میں خون دینا

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کان میں تیل ڈالنےسے روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا احتلام کی وجہ سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا روزے کی حالت میں کھارے پانی سے وضو کرنا صحیح ہے ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا رمضان میں غسل کرنے کا الگ طریقہ ہے ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں احتلام ہونے سے روزے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے میں غسل کرتے ہوئے ناک منہ میں پانی ڈالنے کاحکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 1
  • کیا روزے کی حالت میں ہم بستری کرتے ہوئے باہر فارغ ہونے سے کفارہ لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا خود بخود منہ بھر کر قےہونے سے روزہ ٹوٹتا ہے؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا روزے کی حالت میں لیکوریا کا پانی نکلنے سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزہ کی حالت میں بیوی سے بوس وکنار کرسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حا لت میں مسوڑھوں سے خون نکلنے سے روزے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • سوتے ہوئے دانت سے خون آنے کی صورت میں روزے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
Related Topics متعلقه موضوعات