احکام وراثت

والد کی زندگی میں انتقال کرنے والی بیٹی کی اولاد نانا کے ترکہ میں حقدار ہوگی؟

فتوی نمبر :
79618
| تاریخ :
2024-11-27
معاملات / ترکات / احکام وراثت

والد کی زندگی میں انتقال کرنے والی بیٹی کی اولاد نانا کے ترکہ میں حقدار ہوگی؟

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ:
میرے دادا ابواور دادی کا انتقال ہوئے کافی عرصہ ہوگیا ہے، میرے دادا ابو کی تین بیٹیاں اور پانچ بیٹے تھے، جس میں سے ایک بیٹی کا انتقال میرے دادا کی زندگی میں ہوگیا تھا، تو اب معلوم یہ کرنا ہے کہ جس بیٹی کا انتقال زندگی میں ہوگیا تھا کیا اس کا یا اس کی اولاد کا دادا کی میراث میں حصہ بنتا ہے یا نہیں؟ وجہ یہ ہے کہ قانونی کاغذات میں اس بیٹی کا نام بھی دیگر ورثاء کے ساتھ لکھا ہوا ہے، جس کی وجہ سے مذکور پھوپھی کے بیٹے اپنے حصے کا دعوٰی کررہے ہیں، تو اب معلوم یہ کرنا ہے کہ قانونی کاغذات میں اس کا نام ہونے کی وجہ سے کیا وہ میراث میں حصہ دار ہوگی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ جس بیٹے، بیٹی کا انتقال والدین کی زندگی میں ہوجائے تو دیگر قریبی ورثاء کی موجودگی میں ان کی اولاد کا اپنے دادا، دادی یا نانا، نانی کے ترکہ میں شرعاً کوئی حصہ نہیں ہوتا، لہذا صورت مسئولہ میں جس بیٹی کا انتقال والدین کی زندگی میں ہی ہوچکا تھا، اسکی اولاد اپنے مرحوم نانا ونانی کی میراث کے شرعاً حصہ دار نہیں ہونگے، البتہ اگر ورثاء عاقل وبالغ ہوں، اور اپنی مرضی وخوشی سے ترکے میں سے یا کوئی وارث اپنے حصے میں سے انہیں کچھ دینا چاہیں تو اس کا انہیں اختیار ہے، اور یہ باعث اجر و ثواب بھی ہے، مگر ایسا کرنا ان پر لازم نہیں۔
اس کے بعد واضح ہوکہ سائل کے دادا اور دادی مرحومین کاترکہ اصول میراث کے مطابق ان کے مذکور ورثاء میں اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحومین نے انتقال کے وقت جو کچھ منقولہ وغیر منقولہ مال وجائیداد،سونا،چاندی،نقد رقم اور ہر قسم کاچھوٹابڑاگھریلوسازوسامان اپنی ملکیت میں چھوڑاہے ،وہ سب مرحومین کاترکہ ہے جس میں سب سے پہلے مرحومین کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ،اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومین کے ذمہ کچھ قرض واجب الاداء ہوتو وہ ادا کریں،اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومین نے کوئی جائز وصیت کی ہوتو بقیہ مال کے ایک تہائی (3 / 1)حصے کی حد تک اس پر عمل کریں،اس کے بعد جوکچھ بچ جائے اس کے کل بارہ (12) حصے بنائے جائیں، جن میں سے مرحومین کے ہر بیٹے کو دو (2) حصے، اور ہر بیٹی کو ایک (1) حصہ دیدیا جائے ، جیساکہ ذیل کے نقشہ سے معلوم ہورہا ہے، مزید سہولت کے لئے فیصدی حصے بھی لکھ دئیے گئے ہیں۔
مسئلہ: 12 (دادا مرحوم)
میتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بیٹا بیٹا بیٹا بیٹا بیٹا بیٹی بیٹی
2 2 2 2 2 1 1
16.666% 16.666% 16.666% 16.666% 16.666% 8.333% 8.333%

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالحنان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 79618کی تصدیق کریں
0     3
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 4
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات