احکام وراثت

Ruling on share of inheritance of a mentally disabled heir

فتوی نمبر :
78511
| تاریخ :
2024-10-08
معاملات / ترکات / احکام وراثت

Ruling on share of inheritance of a mentally disabled heir

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم تین بھائی اور دو بہنیں وارث بنے ہیں والدین کی جائیداد کے ،ہم بھائیوں میں ایک بھائی ذھنی طور پر ٹھیک نہیں ہے ،یعنی ذھنی معذور ہے تو کیا ہم دو بھائی اور دو بہنیں آپس میں جائیداد تقسیم کرسکتے ہیں یا اس کا حصہ الگ کرنا ضروری ہے ؟شریعت کے مطابق کیا فیصلہ ہوگا ؟ تحریر کرکے شکریہ کا موقع دیں ۔ جزاک اللہ خیرا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ محض ذہنی معذوری کی وجہ سے کوئی وارث اپنے حصۂ میراث سےمحروم نہیں ہوتا، بلکہ ذہنی معذوری کے باوجود بھی وہ اپنے شرعی حصہ کاحقدار ہوتاہے ،لہذا صورت مسئولہ میں سائل کا ذہنی معذور بھائی بھی اپنے والدین کے ترکہ میں دیگر ورثاء کی طرح حسب حصص شرعی برابر کا شریک ہے ،اس کو اپنے حصہ سے محروم کرنا شرعاً درست نہیں ،جس سے اجتناب لازم ہے ،البتہ اس کو ملنے والا حصہ اس بھائی کے حولہ کیا جائے گا جو امانت دار ہو اور اس کی رقم صرف اس کی ضروریات میں ہی خرچ کرے ۔

مأخَذُ الفَتوی

في السراجي : المانع من الإرث أربعة الرق والقتل واختلاف الدين واختلاف الدارين الخ (ص ۲ط: بشری)
وفی الدر المختار للحصفكي شرح تنوير الأبصار للتمرتاشي :(ووليه أبوه ثم وصيه) بعد موته ثم وصي وصيه كما في القهستاني عن العمادية (ثم) بعدهم (جده) الصحيح وإن علا (ثم وصيه) ثم وصي وصيه قهستاني زاد القهستاني والزيلعي ثم الوالي بالطريق الأولى (ثم القاضي أو وصيه) أيهما تصرف يصح فلذا لم يصح ثم (دون الأم أو وصيها) هذا في المال ۔(6/174)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 78511کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =ایک بیوہ تین بیٹے دو بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات