احکام وراثت

والدہ کی طرف سے ایک بیٹے کو دی گئی زمین میں دوسرا بیٹا حصہ دار ہوگا؟

فتوی نمبر :
78361
| تاریخ :
2024-09-30
معاملات / ترکات / احکام وراثت

والدہ کی طرف سے ایک بیٹے کو دی گئی زمین میں دوسرا بیٹا حصہ دار ہوگا؟

گرامی قدر مفتی صاحب ،دارالافتاء جامعہ بنوریہ عالمیہ ،کراچی، السلام علیکم! اس مسئلہ کے بارے میں علماء کرام کیا فرماتے ہیں کہ 1970 میں ہمارے والد صاحب فوت ہو گئے تھے، ان کے ورثاء میں ہم دو بھائی اور ایک ہماری والدہ صاحبہ ہے، 1980ء میں میری شادی ہوئی اور والدہ صاحبہ نے میرے ساتھ رہنے کی خواہش کی ، دوسرا بھائی بڑا تھا اور میں اس سے چھوٹا تھا، 1985 میں میں نے اپنی چھوٹی سی رہائش گاؤں سے باہر اپنی زمین میں بنائی اور بڑا بھائی گاؤں والے مکان میں رہ گیا، والدہ صاحبہ میرے ساتھ آگئی اور اللہ تعالی نے مجھے 35 سال انکی خدمت کرنے کی توفیق عطاء فرمائی، 2007 میں ہم نے والد صاحب کی پراپرٹی آپس میں تقسیم کی اور والدہ صاحبہ نے بھی اپنی حصہ داری علیحدہ کرلی، گاؤں میں جو انکی حصہ داری بنتی تھی تقریباً 8 مرلے، وہ بڑے بھائی کو دے دی اور یہاں میری رہائش گاہ کے قریب جو انکی حصہ داری بنتی تھی، تقریبا 30 مرلے ،وہ مجھے ہبہ کردی اور اس پر مجھے قبضہ بھی کرادیا ، اس پر میں نے اپنے بچوں کی رہائش گاہیں بھی تعمیر کرلیں (والدہ صاحبہ کی زندگی میں ) ، نومبر 2022 میں والدہ صاحبہ کی ٹانگ ٹوٹ گئی ، اور والدہ صاحبہ زیادہ ہی بیمار ہو گئی، 17 دسمبر 2022 کو والدہ صاحبہ کا انتقال ہوگیا ، علاج معالجہ سے لیکر تجہیزو تکفین اور تدفین وغیرہ تک کے مصارف میں نے خود ادا کئے ،اب 2024 میں بڑے بھائی نے انکی حصہ داری میں اپنا حصہ لینے کا مطالبہ کر دیا ، کیا موت سے پہلے جو پرا پراٹی انہوں نے مجھے ہبہ کردی تھی اور اس پر میرا قبضہ بھی کر دیا تھا ،موت کے بعد اس پراپرٹی پرشرعاً بڑا بھائی حقدار ہے یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کی والدہ مرحومہ نے اگر واقعۃً اپنی صحت والی زندگی میں مذکور جائیداد(تقریبا 30 مرلے) سائل کو ہبہ کرکےباقاعدہ مالکانہ قبضہ کے ساتھ دے دی تھی ، جس پر سائل کے پاس گواہان بھی موجود ہوں ،تو ایسی صورت میں سائل مذکور جائیداد کا تنہا مالک بن چکا تھا ، لہذا سائل کی والدہ مرحومہ کے انتقال کے بعد سائل کے بڑے بھائی کامذکور جائیداد میں شرعاً کوئی حصہ نہیں ، اور نہ ہی اس کے لئے اس جائیداد سے حصہ مانگنا جائز ہے ، بلکہ سائل کے بڑے بھائی پرلازم ہےکہ اپنے ناجائز مطالبہ سے باز آئے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما قال الله تعالى : يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ إِلَّا أَنْ تَكُونَ تِجَارَةً عَنْ تَرَاضٍ مِنْكُمْ وَلَا تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا (سورة النساء، الأية : 29)-
وفي مسند أحمد : عن عمرو بن يثربي، قال: خطبنا رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: ألا ولا يحل لامرئ من مال أخيه شيء ‌إلا ‌بطيب ‌نفس ‌منه (حديث عمرو بن يثربي ، ج 34، ص 560 ، رقم : 21082، ط : مؤسسة الرسالة)-
وفي بدائع الصنائع: وأما حكم الهبة (إلى قوله) أصل الحكم ثبوت الملك للموهوب له من غير عوض الخ (ج 6، ص 127، ط : سعيد)-
و في الدر المختار : (وتتم) الهبة ( بالقبض) الكامل الخ (كتاب الهبة ، ج ۵، ص 690 ، : سعید)-
و في رد المحتار : تحت (قوله الخالية) صفة كاشفة لأن التركة في الاصطلاح ما تركه الميت من الأموال صافيا عن تعلق حق الغير بعين الخ (كتاب الفرائض ج 6، ص 759، ط : سعيد)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 78361کی تصدیق کریں
0     634
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات