احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم = مرحوم کے ورثاء میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں

فتوی نمبر :
78297
| تاریخ :
2024-09-26
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم = مرحوم کے ورثاء میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے والد حفیظ الرحمن صاحب کا انتقال2009 میں ہوا، انتقال کے وقت مرحوم کے ورثاء میں چار بیٹے (محفوظ الرحمن، مجیب الرحمن،مسعود الرحمن، محمود الرحمن) اور دو بیٹیاں( شفیقہ اور سعدیہ )حیات تھیں ، جبکہ ایک بیٹی سعیدہ بیگم اور اہلیہ رئیسہ بیگم کا انتقال مرحوم کی زندگی میں ہو گیا تھا، اس کے بعد مرحوم کے بیٹے مسعود الرحمن کا انتقال2022 میں ہوا، مرحوم غیر شادی شدہ تھے اور ان کے ورثا میں مذکورہ تین بھائی اور دو بہنیں ہیں،تو ان کا ترکہ کن کے درمیان تقسیم ہوگا؟ نیزمرحوم حفیظ الرحمن صاحب کی وراثت کی شرعی تقسیم کس طرح ہوگی؟ اسی طرح مرحوم والد صاحب کی ایک بیٹی (سعیدہ بیگم) جن کا انتقال مرحوم کی حیات میں ہو گیا تھا، کیا ان کی بیٹی (فائزہ) مرحوم کی وراثت میں حصہ دار ہوگی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جس بیٹی کا انتقال والد کی زندگی میں ہو جائے ،تو دیگر قریبی ورثاء کی موجودگی میں شرعاً مرحومہ بیٹی کی اولادنانا مرحوم کے ترکے میں حصہ دار نہیں ہوتی ، لہذاسائل کے والد مرحوم کی جس بیٹی (سعیدہ بیگم) کا انتقال والدمرحوم کی زندگی میں ہوچکاہے اس کی اولاد شرعاً مرحوم کے ترکے میں حصہ دارنہیں ، اور نہ ہی انہیں دیگر ورثاء سے حصہ داری کے مطالبہ کا حق حاصل ہے ، البتہ دیگر ورثاء اپنی مرضی و خوشی سے ترکے میں سے یا کوئی وارث اپنے حصے سےانہیں کچھ دینا چاہیں تو اس کا انہیں اختیار ہے ،مگر ایسا کرنا ان پر لازم نہیں،جبکہ جو بیٹا والدِمرحوم کی وفات کے بعد انتقال کرچکا ہے وہ شرعاً مرحوم کے ترکے میں حصہ دار تھا،لیکن چونکہ اب ان کا انتقال ہوچکا ہے،اس لئے اسے مرحوم والد کےترکے میں سےملنے والا حصہ اب اس کے ورثاء(بہن بھائیوں)کے درمیان حسبِ حصص ِشرعیہ تقسیم ہوگا،جس کا طریقہ مندرجہ ذیل ہے۔
سائل کے والد مرحوم (حفیظ الرحمن ) کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق ان کے موجود ورثاء میں اس طرح تقسیم ہو گا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد ، سونا ،چاندی ، زیورات ، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو ساز و سامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے ، اس میں سے سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ مرحوم کے ذمہ کچھ قرض واجب الادا ہو تو وہ ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کےایک تہائی (3/ 1) کی حد تک اس پر عمل کر کے اس کے بعد کل مال کے چالیس(40) حصے کیے جائیں، جن میں سے ہر بیٹے کو دس(10) حصے، جبکہ ہر بیٹی کو پانچ(5) حصے دیے جائیں -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 78297کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 1
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات