احکام وراثت

Do niece and nephews entitled to inherit from maternal grand parents?

فتوی نمبر :
78034
| تاریخ :
2024-09-12
معاملات / ترکات / احکام وراثت

Do niece and nephews entitled to inherit from maternal grand parents?

مجھے یہ پوچھنا تھا کہ میری امی کا انتقال ہو چکا ہے، اُنکے والدین کی جائیداد ہے تو اس پر میرا اور میرے بھائی کا حق ہے یا نہیں ہے؟ میرے ننیال والے کہتے ہیں کے آپکی ماں اس دنیا سے چلی گئی، اسکا کوئی حصہ نہیں ہے، میری امی کا انتقال میرے نانااور نانی کے انتقال کے بعد ہوا تھا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اگر کوئی بیٹا یا بیٹی والدین کی وفات کےوقت حیات ہو اور بعد میں انتقال کرجائے تو ایسی صورت میں شرعاً مرحوم بیٹے، بیٹی کی اولاد اپنے والد اور والدہ کے توسط سے دادا ، دادی اور نانا ، نانی کے ترکہ میں حصہ دار ہوگی، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اگر سائلہ کی والدہ اپنے مرحوم والدین کی وفات کے وقت حیات تھی تو ایسی صورت میں سائلہ کے بہن بھائی اپنی والدہ کے شرعی حصہ کے حقدار ہوں گے،لہذا سائلہ کے ماموں کا اپنے بھانجے بھانجیوں کو ان کا شرعی حصہ نہ دینا شرعاً جائز نہیں، بلکہ گناہ کیبرہ اور غضب ہے جس سے بہر صورت احتراز لازم ہے ،بصورت دیگر سائلہ کے بہن بھائی اپنے حق کے وصولیابی کی خاطرقانونی چارہ جوئی کے بھی مجاز ہوں گے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی رد المحتار تحت( قولہ:ھی علم باصول الخ)و شروطہ : ثلاثۃ : موت مورث حقیقۃ ، او حکما کمفقود او تقدیرا کجنین فیہ غرۃ و وجود وارثہ عند موتہ حیا حقیقۃ او تقدیرا کالحمل الخ (کتاب الفرائض ج 6 صــــ 75 ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ظفراللہ نعمت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 78034کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =ایک بیوہ تین بیٹے دو بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات