احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم اور تقسیمِ ترکہ میں رکاوٹ بننے کا حکم

فتوی نمبر :
77932
| تاریخ :
2024-09-07
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم اور تقسیمِ ترکہ میں رکاوٹ بننے کا حکم

جناب اعلیٰ!
گزارش یہ ہے کہ میں اشرف علی ولدیت حاجی حفیظ اللہ (مرحوم) میرا مسئلہ وراثت کا ہے، ہم چھ بھائی اور چار بہنیں ہیں، والد صاحب کا انتقال ہوئے ڈھائی سال ہو گئے ہیں اور الحمدللہ والدہ ابھی حیات ہے، اور والد صاحب کی زندگی میں ہم سب کا مشترکہ کاروبار تھا، سب بھائی کاروبار میں شریک تھے اورساتھ رہتے تھے ،مگر کچھ معاملات کی وجہ سے ہم علیحدہ ہو گئے، جب وراثت میں حصہ مانگا تو پتہ چلا کہ میرے نام پر کوئی پراپرٹی ہی نہیں ،اور موجودہ حالت آپ کے سامنے ہے ،گزشتہ کئی سالوں سے وراثت کو تقسیم کرنے کا مطالبہ کر رہا ہوں، لیکن میری اس بات پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے جس کی وجہ سے میں کافی مالی مسائل کا شکار ہوں، آپ سے ان حالات میں میرے اوپر اور میرے گھر والوں بھائیو ں خصوصی طور پر میرے بڑے بھائی مبارک علی پر جن کو والد صاحب نے اپنی زندگی میں سب چیزوں کا نگران مقرر کیا تھا،کیا شرعی احکا مات لاگو ہوتے ہیں؟ رہنمائی فرمائیں، کیا ان کے لئےاس جائیداد اور کاروبار کو شرعی وراثت کی تقسیم کیے بغیر اپنے قبضے میں رکھنا جائز ہے؟ اور مجھ پر ان پر کیا احکامات ہیں شریعت کے مطابق ؟اور کیا وہ اس وراثت میں سے اپنے ذاتی اخراجات کر سکتے ہیں بغیر وارثوں کی اجازت کے؟
نوٹ:والد کے ورثاء میں بیوہ ،چھ بیٹے اور چار بیٹیاں موجود ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ وراثت کی تقسیم جتنی جلدی ممکن ہو ، اتنی جلدی تقسیم کرکے اس فریضہ سے سبکدوشی کی فکر کرنی چاہیئے ، تا کہ بعد میں کسی قسم کی بدمزگی ، آپس کے اختلافات ، لڑائی جھگڑے اور کسی کی حق تلفی کی نوبت نہ آئے، لہذا سائل کے والد مرحوم نے اگر سائل کےبڑے بھائی کو صرف نگران مقرر کیا تھا ،باقاعدہ کاروبار وغیرہ کا مالک نہیں بنایاتھا،تو ایسی صورت میں مذکور بھائی ترکہ کا مالک نہیں بنا ،بلکہ ترکہ میں تمام روثاء اپنے شرعی حصص کے حقدار ہیں، اور جتنا جلدی ممکن ہو ترکہ تقسیم کرکے ہر وارث کو اس کا شرعی حصہ دیکر اس فریضہ سے سبکدوشی کی فکر کرنی چاہیئے،بلاوجہ ٹال مٹول سے کام لینا اور ورثاء کے مطالبہ کے باوجود ترکہ کی تقسیم میں رکاوٹ بننا شرعاً جائز نہیں جس سے بہر صورت احتراز لازم ہے،بصورت دیگر سائل اپنے حق کی وصولی کے لئے قانونی چارہ جوئی بھی کر سکتا ہے۔
اس کے بعد واضح ہو کہ سائل کے والد مرحوم کا تر کہ اصولِ میراث مطابق ان کے موجود ورثاءمیں اس طرح تقسیم ہوگاکہ مرحوم نے بوقتِ انتقال جوکچھ منقولہ وغیرمنقولہ مال وجائیدادسونا ،چاندی ،زیورات ،نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو سازوسامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے ،وہ سب مرحوم کا ترکہ ہے ، جس میں سے سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کوئی قرض یا بیوہ کا مہر واجب الادا ہو تو اسے ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3) کی حد تک اس پر عمل کرنے کے بعد جو کچھ بچ جائے، اس کے کل ایک سواٹھائیس(128) حصےبنائے جائیں ،جن میں سے مرحوم کی بیوہ کوسولہ (16)حصے ، مرحوم کےہر بیٹے کو چودہ (14)حصے اور مرحوم کی ہربیٹی کو سات (7)حصے دیےجائیں -

مأخَذُ الفَتوی

کما مشکوٰۃ المصابیح "عن سعيد بن زيد قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من أخذ شبراً من الأرض ظلماً؛ فإنه يطوقه يوم القيامة من سبع أرضين اھ".(باب الغصب والعارية، ج:1، ص 254 ،ط: قديمي)۔
وفی الدر المختار : (و قسم) المال المشترك (بطلب أحدهم إن انتفع كل) بحصته (بعد القسمة و بطلب ذي الكثير إن لم ينتفع الآخر لقلة حصته) و في الخانية : يقسم بطلب كل و عليه الفتوى ، لكن المتون على الأول فعليها العول (و إن تضرر الكل لم يقسم إلا برضاهم) لئلا يعود على موضوعه بالنقض. (ج6،ص 260،ط:سعید) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ظفراللہ نعمت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77932کی تصدیق کریں
0     555
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات