احکام وراثت

سابقہ شوہر کی اولاد کا سوتیلے والد کے ترکہ سے حصہ مانگنا

فتوی نمبر :
77576
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

سابقہ شوہر کی اولاد کا سوتیلے والد کے ترکہ سے حصہ مانگنا

کیا فر ماتے ہیں مفتیان کرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ ایک شخص نظر محمد نے دو شادیاں کی ہوئی ہیں ،پہلی بیوی سے ایک بیٹا مسمیٰ محمد خان ،جبکہ دوسری بیوی جو کہ ایک بیوہ تھی اور اس دوسری بیوی کی سابقہ شوہر سے ایک اولاد مسمیٰ عبدالرحیم تھی،پھر نظر محمد سے اس کے دو بیٹے ہوئے مسمیٰ ولی محمد اور مسمیٰ خان محمد ،اور اب عبدالرحیم کا انتقال ہو گیا ہے ،اس کے ورثاء میں والدہ اور ولی محمد خان محمد کے علاوہ کوئی نہیں ہیں ،اب نظر محمد کا بیٹا جو پہلی بیوی سے ہے اس نے عبدالرحیم کی جائیداد میں اپنے حصہ کا دعویٰ کیا ہے ،کیا اسلامی نقطہ نظر محمد خان کا عبدالرحیم کی جائیداد میں کوئی حق بنتا ہے یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں درج کرد تفصیل کے مطابق مسمٰی نظر محمد کی پہلی بیوی سے پیدا ہونے والے بیٹے مسمٰی محمد خان اور دوسری بیوی کے سابقہ شوہر سے پیدا ہونے والے بیٹے مسمٰی عبدالرحیم مرحوم کے درمیان ذوی الفروض اور عصبیت وغیرہ کا کوئی رشتہ اور قرابت نہیں،بلکہ دونوں ایک دوسرے کیلئے اجنبی ہیں، چنانچہ مسمیٰ محمد خان کا مسمٰی عبدالرحیم مرحوم کے ترکہ اور میراث میں شرعاً کوئی حصہ نہیں، لہذا مسمی ٰمحمد خان کو مرحوم عبدالرحیم کے ترکہ اور جائیداد میں ناحق دعوی ٰکرنے سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدرالمختار: والمستحقون للتركة عشرة أصناف مرتبة كما أفاده بقوله (فيبدأ بذوي الفروض) أي السهام المقدرة وهم اثنا عشر من النسب ثلاثة من الرجال وسبعة من النساء واثنان من التسبب وهما الزوجان (ثم بالعصبات) أل للجنس فيستوي فيه الواحد والجمع وجمعه للازدواج (النسبية) لأنها أقوى(ثم عصبته الذكور) لأنه ليس للنساء من الولاء إلا ما أعتقن (ثم الرد) على ذوي الفروض النسبية بقدر حقوقهم (ثم ذوي الأرحام ثم بعدهم مولى الموالاة)(کتاب الفرائض ج6/ص764 )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ظفراللہ نعمت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77576کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =ایک بیوہ تین بیٹے دو بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات