احکام وراثت

دادا کا پوتوں کے لئے وصیت کرنا

فتوی نمبر :
77341
| تاریخ :
2024-08-12
معاملات / ترکات / احکام وراثت

دادا کا پوتوں کے لئے وصیت کرنا

میرے دادا کے پانچ بچے تھے، جن میں دو بیٹے (میرے والد صاحب اور میرے تایا ابو) اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ دادا نے اپنی تمام جائیداد وصیت کے ذریعے اپنی اولاد کو دی تھی، اور کسی بھی جائیداد کا فوطی کھاتا پر کسی کو نہیں دیا گیا۔ دادا نے اپنی وصیت میں ایک گھر کی وصیت کرتے ہوئے میرے اور میرے بھائی کے نام پر ٪50صہ لکھا تھا، جبکہ باقی ٪50حصہ میرے تایا کے لیے تھا۔ تایا کو تو ان کا ٪50 حصہ مل گیا، لیکن وصیت میں ہمارے نام پر موجود ٪50حصہ میرے والد صاحب کو مل گیا۔
‎دادا نے جو چیزیں ہمیں دی تھیں، وہ دادا کی کل جائیداد کا تقریباً ٪25-30تھیں۔ باقی تمام جائیداد پھوپیاں، تایا اور والد صاحب کو ملی۔
جب دادا کا انتقال ہوا، تو چونکہ عدالت کو وصیت کے بارے میں نہیں بتایا گیا، نہ صرف ہمیں جو جائیداد دی گئی تھی وہ نظر انداز ہو گئی، بلکہ وصیت نامہ بھی جو میرے تایا کے پاس تھا، وہ گم ہو گیا۔ اس وجہ سے، جو جائیداد دادا نے ہمیں دی تھی، وہ بھی ہمارے والد صاحب کے حصے میں آ گئی، اور جو اضافی چیزیں والد صاحب کو دی گئی تھیں، وہ بھی ان کے حصے میں آ گئیں۔
ہم گزشتہ 26 سال سے اس جائیداد میں رہائش پذیر ہیں اور اپنی آمدنی سے اس پر کئی لاکھ روپے خرچ کر چکے ہیں۔ اس جائیداد پر کسی دوسرے کا اس دوران کوئی عمل دخل نہیں رہا۔ لیکن چونکہ عدالت کو وصیت کے بارے میں نہیں بتایا گیا، وہ جائیداد آج بھی میرے والد صاحب کے نام پر ہے، جو اب انتقال کر چکے ہیں۔
میرے والد صاحب نے جائیداد کے کاغذات اپنے نام ہونے کے بعد تایا ابو سے کئی مرتبہ مانگے، مگر تایا ابو نے یہ کاغذات نہیں دیے۔ والد صاحب وصیت پر عمل کرتے ہوئے اس جائیداد کو ہمارے نام منتقل کرنا چاہتے تھے، مگر ان کا انتقال اچانک ایک سڑک حادثے میں ہو گیا اور وہ ایسا نہ کر سکے۔
اس بات کے کئی گواہ آج بھی موجود ہیں، اور تمام پھوپیاں اس بات پر شرمندہ ہیں کہ جب میرے والد کے نام پر جائیداد کرائی گئی تو عدالت کو وصیت کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ پھوپیوں کو یہ امید تھی کہ میرے والد صاحب جائیداد اپنے نام کروا کر اسے ہمیں تحفے کے طور پر دے دیں گے، لیکن ان کے انتقال کی وجہ سے وہ ایسا نہ کر پائے۔
میری درخواست ہے کہ شریعت کی روشنی میں چونکہ یہ جائیداد دادا نے ہمیں وصیت کے طور پر دی تھی، اس لیے اس پر کسی دوسرے کا کوئی مطالبہ نہ ہو، اور یہ جائیداد ہمارے حق میں دی جائے۔ ساتھ ہی، جو باقی جائیدادیں والد صاحب کو دی گئی تھیں، ان میں باقی ورثاء کا حصہ تسلیم کیا جائے۔ آپ سے درخواست ہے کہ شریعت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل اور اس کے بھائی کے نام کی گئی دادا کی وصیت ایک تہائی کی حد تک شرعاً معتبر تصور ہوگی ۔ لہذا اگر مذکور جائیداد دادا کے کل ترکہ کاایک تہائی بنتی ہو اور ان کے تمام ورثاء اس وصیت کے مُقِرّ بھی ہوں تو مذکور جائیداد بطورِ ” موصیٰ لہ “ (جن کے لیے وصیت کی گئی ہو ) سائل اور اس کے بھائی کے لیے جائیداد کو اپنے قبضے میں رکھنا شرعاً جائز ہے ، اور اگر سائل کے دادا کے تمام ورثاء اس وصیت کو تسلیم نہ کرتے ہوں یا کوئی اور اختلافی نوعیت ہو تو سائل کو چاہیئے کہ کسی قریبی دار الافتاء حاضر ہوکر اصل مسئلہ اور صورتِ حال سے مفتیانِ کرام کو آگاہ کرکے شرعی جواب حاصل کرکے اس کے مطابق عمل کریں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ : لا تجوز الوصیۃ للوارث عندنا إلا أن یجوزھا الورثۃ إلخ ( کتاب الوصایا، الباب الأول، ج 6، ص 90، ط ماجدیۃ )-
و فی شرح المجلۃ : المادۃ 1092- کما أن أعیان المتوفی المتروکۃ مشترکۃ بین الورثۃ علی حسب حصصھم کذلک یکون الدین الذی لہ فی ذمۃ شخص مشترکاً بینھم علی حسب حصصھم إلخ ( الکتاب العاشر : فی انواع الشرکات، ج 4 ، ص 27 ، ط دار الکتب العلمیۃ )-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بشیر احمد جمعہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77341کی تصدیق کریں
0     19
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 4
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات