احکام وراثت

والدکی وفات کے بعد پنشن اور بینک کی طرف سے ملنے والی رقم کی تقسیم کاحکم

فتوی نمبر :
77331
| تاریخ :
2024-08-11
معاملات / ترکات / احکام وراثت

والدکی وفات کے بعد پنشن اور بینک کی طرف سے ملنے والی رقم کی تقسیم کاحکم

میرے والد بینک میں اچھی پوزیشن کے ملازم تھے، ان کے انتقال کے بعد والدہ کو پنشن آتی ہے، ان کی وفات سے پہلے بینک کا کوئی کیس تھا ، اور اب ایک بڑی رقم جو انتقال سے پہلے کی تھی، بینک میں آتی ہے، مسئلہ یہ ہے کہ کیا یہ رقم والدہ کو ملے گی یا تمام وراثوں میں تقسیم ہو گی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں جو رقم سائل کی والدہ کو بطور پنشن بینک کی طرف سے دی جا رہی ہے وہ بینک کی جانب سے عطیہ ہے، جس پر سائل کی والدہ یعنی مرحوم کی بیوہ کا حق ہے ، لہذا اس رقم میں میراث کے احکا م جاری نہیں ہوں گے ، تاہم سائل کے بقول جو ایک بڑی رقم مرحوم کی وفات سے پہلے بینک کیس کی وجہ سے رکی ہوئی تھی اگر مرحوم کی زندگی میں اس پر اس کا حق ملکیت ثابت ہو چکا تھا محض ادائیگی بوجوہ تاخیر کا شکار تھی ، تو اس صورت میں اس رقم میں مرحوم کے تمام ورثاء اپنے حصصِ شرعیہ کے بقدر شریک ہوں گے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البدائع: لأن الإرث إنما يجري في المتروك من ملك أو حق للمورث على ما قال «عليه الصلاة والسلام من ترك مالا أو حقا فهو لورثته» ولم يوجد شيء من ذلك فلا يورث ولا يجري فيه التداخل؛ لما ذكرنا، والله سبحانه وتعالى أعلم الخ (کتاب الحدود، ج: 7، ص: 57، ط: سعید)۔
کما فی رد المحتار: الترکۃ فی الاصطلاح ما ترکہ المیت من الاموال صافیا عن تعلق حق الغیر بعین من الاموال کما فی شرح السراجیۃ الخ (کتاب الفرائض، ج: 6، ص: 759، ط: ایج-ایم-سعید)۔
و فی الاشباہ و النظائر: العطاء لا یورث عنہ الخ (کتاب الفرائض، ج: 2، ص: 495، ط: ادارۃ القرآن و العلوم الاسلامیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قائرات تبیک عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77331کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات