احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم ( مرحوم کے پانچ بیٹے, سات بیٹیاں اور دو بیوہ)

فتوی نمبر :
77199
| تاریخ :
2024-08-06
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم ( مرحوم کے پانچ بیٹے, سات بیٹیاں اور دو بیوہ)

کیا فر ماتے ہیں مفتیانِ کرام و فقہاءِ عظام درجِ ذیل مسئلہ کے بارے میں ،ہمارے والد صاحب حاجی سلطان صاحب اس دنیا سے وفات پاچکے ، ان کی متروکہ جائیداد میں ایک مکان ہے ،جس کی لاگت مبلغ 90 لاکھ روپے لگی ہے ، مرحوم پر ایک بیوی کا ڈھائی تولہ سونا ،دوسری بیوی کا دوتولہ سونا اور اپنی بہو کا ایک تولہ سونا واجب الادا ہے ، نیز مرحوم کی نماز وروزہ کا فدیہ (58000)روپے بنتا ہے ، ورثاء میں مرحوم کی دو بیوہ ،پہلی بیوی سے چھ لڑکیاں اور تین لڑکے جبکہ دوسری بیوی سے دولڑکے اور ایک لڑکی ہے ، براہِ کرم یہ وضاحت فرمائیں کہ ازروئے شریعت ان ورثاء کو مذکورہ جائیداد میں سے کس کو کتنا حصہ ملے گا ؟بینواوتؤجروا۔
نوٹ:والد صاحب نے نماز روزوں کی فدیہ دینے کی وصیت بھی کی تھی ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگرسائل کے والدصاحب نے اپنے ترکے میں مذکور مکان سمیت جو کچھ منقولہ وغیر منقولہ مال وجائیدادسونا ،چاندی ،زیورات ،نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو سازوسامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے ،اس میں سے کفن دفن کے متوسط مصارف منہا کرنے کے بعد سب سے پہلے مرحوم کے ذمہ بیواؤں اور بہو کا واجب الادا قرضہ ادا کریں ،پھر بقیہ مال میں سے مرحوم کی وصیت پر عمل کرکے نمازوں اور رزوں کا فدیہ دیا جا ئے،اس کے بعد جو کچھ بچ جائے ،اس کے کل دوسوبہتر(272) حصے بنائے جائیں ،جن میں سے مرحوم کی ہر بیوہ کو سترہ(17)حصے ، ہر بیٹے کو اٹھائیس (28)اور ہر بیٹی کو چودہ (14)حصے دیے جائیں -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ظفراللہ نعمت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77199کی تصدیق کریں
0     198
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 1
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات